Saturday , November 23 2024
enhindiurdu

حیدرآباد میں اردو کتب میلے کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد میں اردو کتب میلے کا کامیاب انعقاد
ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ پبلک گارڈن، نامپلی، حیدرآباد میں سہ روزہ اردو کتب میلہ کا18 تا22فروری کوافتتاح عمل میں آیا جس میں کئی مقامی اداروں کی شائع کردہ کتابوں کو نمائش اور فروخت کیلئے رکھا گیا تھا۔
عامر علی خان نے سہ روزہ کتب میلے کے انعقاد پر ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ اردو زبان میں ادب، تاریخ اور تہذیب کا شاندار سرمایہ موجود ہے جس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اس کو جدید دور کے ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے ہم نئی نسل تک پہنچاسکتے ہیں۔
معروف سینئر صحافی اور ہفت روزہ گواہ، حیدرآباد کے مدیر ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز نے کہا کہ ”کتابوں کی خریدای کیلئے لوگوں میں شعور بیداری کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو اس بات پر آمدہ کیا جائے کہ وہ اپنی آمدنی میں سے کم از کم ایک فیصد کتابوں پر خرچ کریں، جس سے ہماری تہذیب اور زبان کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ کیونکہ اگر زبان زندہ ہے تو انسان کا اپنے مذہب سے رشتہ برقرار رہے گا، ورنہ ہمارے گھروں سے تہذیب رخصت ہوجائیگی۔ ہم مایوس نہیں ہے، یہ ایک پہل اور شروعات ہے۔ آنے والوں دنوں میں لوگوں میں کتابیں خریدنے کا بھی شوق پیدا ہوگا۔ اس کوشش کی کتنی بھی تعریف کریں، وہ کم ہے۔ ہر قلمکار اخلاقی طور پر دوسرے مصنفین کی کتابیں خریدیں“۔
انگریزی کے معروف صحافی جے ایس افتخار نے ڈاکٹر جاوید کمال (ریٹائرڈ اسسٹنٹ پروفیسر، گورنمنٹ ڈگری برائے اناث، حسینی علم و سکریٹری ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)کی اس پہل کی تعریف کی ہے۔ ڈاکٹر جاوید کمال نے اپنی انفرادی دلچسپی سے سہ روزہ کتب میلے کا انعقاد عمل میں لایا۔ کتب میلے کے منتظم محبوب خان اصغر نے کہا کہ ہماری نئی نسل تک علمی و ادبی سرمایہ کی پہچ کیسے ہوسکے، اس پر غور و فکر کی ضرورت ہے۔ آڈیو کی شکل میں بھی نئی نسل کو مواد فراہم کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ کہ نئی نسل کا ذریعہ تعلیم انگریزی ہے، انھیں بطور ایک مضمون کے اردو پڑھائیں۔اگر وہ اردو سے واقفیت رکھیں تو مطالعہ بھی کریں گے۔ ہم مایوس تو نہیں پر امید ہے۔ ڈاکٹر بی بی رضا خاتون شعبہ اردو مانو نے کہا کہ مجموعی طور پر کتاب میلے کا انعقاد بہت ہی خوش آئند ہے جس سے طلبہ اور عام قارئین میں بھی مطالعہ کے ذوق کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے۔ یہ میلہ بھی نہایت کارگرد ثابت ہوگا۔
اس موقع پر سماجی جہد کار و مصنفہ رفعیہ نوشین، پروفیسر اشرف رفیع صدر ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ، غلام یزدانی سینئر ایڈووکیٹ (نائب صدر ادارہ)، پروفیسر ایس اے شکور (نائب صدر ادارہ) کنوینرس ڈاکٹر جاوید کمال (ڈائریکٹر/سکریٹری ادارہ)، محبوب خان اصغر (رکن ادارہ) لطیف الدین لطیف (رکن ادارہ)، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد، عزیز احمد جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد، سماجی جہدکار رفیعہ نوشین، ڈاکٹر بی بی رضا خاتون شعبہ اردو مانو، ڈاکٹر محمد مصطفیٰ علی سروری شعبہ صحافت مانو اور معروف مراسلہ نگار ابن غوری وغیرہ موجود تھے۔
رپورٹ : رحمن پاشاہ

About Gawah News Desk

Check Also

ڈاکٹر شمس اقبال قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل) کوڈاکٹر شمس اقبال کی شکل …

Leave a Reply