ایک صحت مند انسان خون کے عطیہ سے سال میں 16تھیلیسیمیا مریضوں کی جان بچا سکتا ہے۔
ڈاکٹر مولانا حافظ احسن بن محمد الحمومی اور ڈاکٹرمصطفےٰ علی سروری کی پریس کانفرنس
محسن انسانیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت کے مبارک و مسعود موقع پر مسلم نوجوانوں کی تنظیم فوکس (FOCUSS) اور تنظیم ارشاد المسلمین کے زیر اہتمام 14واں بلڈ ڈونیشن کیمپ انشاء اللہ ہفتہ 24/ستمبر کوحج ہاؤز نامپلی اور عیدگاہ بالم راہی پیراڈائز سکندرآباد میں صبح 7بجے سے 5بجے شام تکمنعقد ہوں گے۔ ڈاکٹر حافظ مولانا احسن بن محمد الحمومی نے بتایا کہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اگرچہ کہ 28ستمبر کو ہے تاہم اُسی دن گنیش جلوس کے پیش نظر میلاد بلڈڈونیشن کیمپس کا 24ستمبر کو اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں کسی قسم کی زحمت نہ ہوں۔
توقع ہے کہ 18سال سے 60سال کی عمر تک کے ایسے دو ہزار افراد خون کا عطیہ دیں گے جنہیں ذیابطیس کی شکایت نہیں ہے۔ فوکس اور تنظیم ارشاد المسلمین کی جانب سے گزشتہ 13 برس سے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیابی کے س اتھ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں سینکڑوں افراد جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہوتی ہے خون کا عطیہ دیتے ہیں جو تھلسیمیا سکل سیل سوسائٹی کو سربراہ کیا جاتا ہے جس سے خون کے ضرورتمند افراد استفادہ حاصل کرتے ہیں۔میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مولانا احسن بن محمد الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ نے بتایا کہ بلالحاظ مذہب و ملت انسانیت کی بقاء کی خاطر یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت ہیں۔ آپ نے ہمیشہ انسانیت، رواداری، امن و سلامتی کا پیغام دیا ہے۔ اس پیغام کو فوکس اور تنظیم ارشاد المسلمین عام کررہے ہیں۔ اس موقع پر مولانا حافظ محسن بن محمد الحمومی صدر تنظیم فوکس، جناب علیم بیگ جوائنٹ سکریٹری تھلسیمیا اینڈ سکل سوسائٹی اور ڈاکٹر مصطفےٰ علی سروری اسوسی ایٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور محمد مطہر حسین بھی موجود تھے۔ جناب علیم بیگ نے میلادبلڈڈونیشن کیمپ کے اہتمام کے لئے فوکس اور تنظیم ارشادالمسلمین کو مبارکباد پیش کیا اور ان سے اظہار تشکر کیا کہ ان کی کاوشوں سے سینکڑوں تھیلسیمیا کے مریضوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس وقت سوسائٹی میں 3865 بچے تھیلیسمیا یعنی خون کی قلت کے مریضوں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ ہر روز 60 تا70یونٹ خون فراہم کیا جاتا ہے۔ میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ کی بدولت خون کی قلت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینے سے جہاں ضرورت مندوں کے صحتیاب ہونے میں مدد ملتی ہے وہیں عطیہ دینے والوں کی صحت بھی بہتر سے بہتر ہوتی ہے۔
ڈاکٹر احسن الحمومی نے بتایا کہ حسب روایت اس سال بھی یکم ربیع الاول سے باغ عامہ میں بعد مغرب 12روزہ محافلِ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کااہتمام کیا گیا ہے۔ 2/اکتوبر کو خواتین کے لئے سیرت النبی اگزیبیشن کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ سیرت طیبہ کو عام کرنے کے لئے آٹو ایڈس مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24ستمبر کو میلاد شجرکاری مہم کا آغاز بھی ہوگا جس سے ماحولیات کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فوکس اور تنظیم ارشادالمسلمین کی جانب سے میلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کے لئے ضمانت کا انتظام بھی کیا جاتا رہا ہے۔ کیوں کہ اسلام میں قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت دی گئی ہے اور قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نیکی کا حکم دیتے ہیں‘ برائی سے روکتے ہیں‘ اچھے چیزوں کو حلال کرتے ہیں اور برے چیزوں کو حرام کرتے ہیں اور لوگوں کے بیڑیوں کو جو اُن کے پاؤں اور ہاتھوں میں پڑے ہیں نکالتے ہیں (سورۃ الاعراف)“۔
منتظمین نے نوجوانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ دے کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام محبت کو سارے عالم کے لوگوں تک پہنچانے کا اہتمام کریں۔ پریس کانفرنس میں تھیلیسمیا کے متاثرہ 22سالہ نوجوان محمدعمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ایک صحت مند انسان سال میں چار مرتبہ خون کا عطیہ دے سکتا ہے جس سے ہرسال 16تھیلیسیمیا کے مریضوں کی جان بچ سکتی ہے۔ محمدعمرشادی شدہ ہیں‘ اور ریئل اسٹیٹ کے بزنس میں ہیں۔ انہیں ہر پندرہ دن میں خون کی ضرورت ہوتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ میلادبلڈ ڈونیشن کیمپس کی بدولت ان جیسے سینکڑوں تھیلسیمیا کے مریض ایک صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
Tags blood donation camp milad milad2023 میلاد میلاد بلڈ ڈونیشن
Check Also
مسلمانوں کے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی تشخص کے تحفظ کیلئے اتحادضروری
مسلکی اختلافات کا خاتمہ‘ ایک دوسرے پر تنقید سے گریز۔ دانشوروں کے اجلاس میں تجاویزاتحاد …
آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ کونسل کا حیدرآباد میںدو روزہ فرنچائزس اینڈ ڈسٹری بیوٹرس ایکسپو
ہندوستان کے صنعتی، تجارتی اداروں اور مختلف شعبے جات کو مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنے …