Tuesday , January 28 2025
enhindiurdu

ثانیہ مرزا نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

رمضان کے بابرکت ماہ میں سابق ہندوستان ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ اپنے بیٹے اذہان، والدین، بہن اور بہنوئی کے ہمراہ ان دنوں عمرے کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک، والدین ، بہن اور بہنوئی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ثانیہ نے ویڈیو کے کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں بہترین وقت گزرا، اللہ ہمیں بار بار بلائے – انشاءاللہ، ہر چیز کےلئے الحمداللہ، یا رب تیرا شکر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے مدینہ منورہ اور کوہ احد سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی تھی کہ ’اللہ ان کی عبادات قبول فرمائے۔

About Gawah News Desk

Check Also

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء …

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

Leave a Reply