Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

کوارڈینل ایشین گیمز2023جو چین کے شہر ہانگزومیں 23ستمبر سے 8اکتوبر تک اولمپک کونسل آف ایشیاء (OCA)کے زیر اہتمام منعقد ہوئے تھے‘ ہندوستان نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلس ٹیبل پر چوتھا نمبر حاصل کیا۔ ہندوستان نے 28گولڈ میڈلس‘ 38سلوراور 41براؤنز میڈلس کے ساتھ جملہ 107 میڈلس حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
میزبان چین 201گولڈ‘ 111سلور اور 71برونز میڈل حاصل کرکے نمبر ایک کی جگہ پائی جبکہ جاپان 52گولڈ میڈلس‘ 67سلورمیڈل‘ 69 براؤنز میڈلس کے ساتھ دوسرے نمبر پر۔ اور ریبپلک آف کوریا نے 42گولڈ‘ 59سلور‘ 89 براؤنزمیڈلس حاصل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پررہے جبکہ پڑوسی ملک پاکستان میڈلس ٹیبل پر 31ویں نمبر پر ہے۔پاکستان گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب تو نہیں ہوپایا‘مگراسے 1سلور اور 2براؤنز پر ہی اکتفاء کرنا پڑا۔پاکستان مسلسل دوسری مرتبہ ایشین گیمز میں کوئی گولڈ نہ جیت سکا۔ ایونٹ میں پاکستان کے 190ایتھلیٹس نے 24مختلف کھیلوں میں شریک ہوئے تھے۔کرکٹ اورہاکی میں پاکستان کی مایوس کن کارکاردگی رہی‘ ہاکی ٹیم پہلی بار ایشین گیمزکے سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ پائی۔
ایشین گیمزکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندوستان نے ائیررائفل شوٹنگ اور خواتین کرکٹ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ یہ ہندوستان اور ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ہندوستان نے 41سال کے بعد گھوڑسواری کے کھلیوں میں سلورمیڈل جیتا ہے۔ پارول چودھری جنہوں نے خواتین کی 500میٹر میں جیت دلانے والی ہندوستان کی پہلی خاتون بن گئی ہے۔ہندوستان نے مینس ہاکی میں گولڈ میڈل لیکر تاریخ رقم کی ہے اور اس نے پیرس اولمپک کیلئے کوالیفائی بھی کیا۔ ہندوستان کا ہاکی میں یہ چوتھا گولڈمیڈل ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know

The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …

All India Muslim Personal Law Board President Maulana Khalid Saiffullah Rahmani, Telangana CM Revanth Reddy, Hyderabad MP Asaduddin Owaisi, Minority Affairs Advisor Mohammed Ali Shabbir and TMREIS President Faheem Qureshi at the launch of the book Prophet for the World in Hyderabad

CM Revanth Reddy Calls for Unity and Secularism at ‘Prophet for the World’ Book Launch

Hyderabad, September 14: Telangana Chief Minister A. Revanth Reddy stressed the need for unity and …

Leave a Reply