Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

ہندوستان کو نکہت زرین نے رمضان کے تحفے میں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ گولڈ میڈل پیش کیا

ہندوستان کو نکہت زرین نے رمضان کے تحفے میں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ گولڈ میڈل پیش کیا۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی نکہت زرین نے 26/مارچ کو دہلی میں ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ کے فائنل میں ویتنام کی حریف NGUYEN THI کو صفر کے مقابلے میں پانچ پوائنٹ سے شکست فاش دی۔ یہ ان کا ورلڈ بکسنگ چمپئن شپ کا دوسرا گولڈ میڈل ہے۔2022ء میں انہوں نے استنبول میں منعقدہ مقابلہ جیتا تھا۔ 26مارچ کا مقابلہ نکہت زرین کے لئے اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ اولمپک کیٹاگری میں یہ ان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔فائنل میں جیسے ہی ریفری نے نکہت زرین کے فاتح ہونے کا اعلان کیا انڈور اسٹیڈیم میں موجود ہندوستانی خوشی سے ناچنے لگے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے نکہت زرین کو ان کی شاندار کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر نے بھی نکہت زرین کو مایہ ناز قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ نکہت زرین کو گولڈ میڈل کے علاوہ ا یک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی۔ انہوں نے اپنے والدین کو عمرہ کے لئے روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے وہ انعامی رقم سے مرسڈیز کار خریدنے والی تھیں‘ تاہم مہندرا نے چمپئن کو نئی مہندرا تھار SUV کار دی ہے۔ جس کے بعد نکہت زرین نے مرسڈیز خریدنے کا فیصلہ ملتوی کردیا۔ نکہت زرین جن کا تعلق نظام آباد سے ہے‘ بہت ہی کم عمری سے باکسنگ رِنگ میں ہیں 2011ء میں انہوں نے یوتھ ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ جیتی تھی۔ 2022ء کے کامن ویلتھ گولڈ میڈل بھی انہوں نے حاصل کیا۔ نکہت زرین نے 26/مارچ کے فائنل میں میری کوم کی طرح پنچس لگائے۔ وہ میری کوم کو اپنا آئیڈیل مانتی ہیں۔ میری کوم آٹھ مرتبہ ورلڈ چمپئن شپ جیت چکی ہیں اور نکہت زرین اگر اپنے فارم کو برقرار رکھتی ہیں تو وہ ان کا ریکارڈ مساوی بھی کرسکتی ہیں اور پار بھی کرسکتی ہیں۔ ایک ایسے وقت جبکہ ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف تعصب پسند فرقہ پرست عناصر اشتعال انگیزی میں مصروف ہیں‘ کہیں ان کی شہریت کو ختم کرنے کی بات کی جارہی ہے تو کہیں رمضان میں تراویح پڑھنے سے روکا جارہا ہے۔ کہیں ان کے خلاف اشتعال انگیزی کی جارہی ہے۔ اِن حالات سے بے نیاز نکہت زرین قومی ترنگے کو عالمی سطح پر بلند کررہی ہیں۔یہی فرقہ پرستوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء …

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

Leave a Reply