Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

کرکٹ اولمپکس گیمزمیں شامل

128سال بعد کرکٹ کی اولمپک گیمزمیں واپسی ہوگی۔جلد ہی کرکٹ کے ساتھ ساتھ فلیگ فٹبال‘ بیس بال اور سافٹ بال کولاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس 2028میں شامل کرلیاجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق 141ویں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) ممبئی میں ہونے والی اپنی میٹنگ میں کھیلوں کی شمولیت کا اعلان کرے گی۔اسکواش کو بھی اولمپکس میں اضافی کھیل کے طورپر شامل کرنے کی تجویزہے جبکہ کرکٹ مقابلے ٹی 20 فارمیٹ میں ہوں گے‘ اسکی تصدیق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی کردی ہے۔
برٹش میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کرکٹ کو لاس اینجلس اولمپک گیمز میں شامل کرلیا گیا ہے اس سے پہلے 1900ء میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کھیلی جاچکی ہے جب انگلینڈاور فرانس نے گولڈ میڈل کیلئے ایک ہی میچ کھیلا تھا۔
لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کا T-20 ٹورنمنٹ ہوگا‘ جو ایشیاء اور برصغیر کے کرکٹ شیدائیوں کو لبھائے گا۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اجلاس ممبئی میں 15سے 17اکتوبر کو ہوگا‘ اس انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کاسیشن ہندوستان میں 40سال بعد ہورہا ہے۔نیتا امبانی جب بیجنگ میں اولمپک سیشن کی میزبانی کیلئے بولی لگارہی تھیں تب کسی نے سونچا نہیں تھا کہ ہندوستان کے حق میں اتنی زبردست ووٹنگ ہوگی۔ ہندوستان کو کل 76میں سے75ووٹ ملے۔ ممبئی اب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC)کے 141ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
ہندوستان 40سال قبل 1983ء میں نئی دہلی میں آئی او سی سیشن کے 86ویں ایڈیشن کی میزبانی کی تھی۔ اس کے بعد سے اولمپک تو دور ہندوستان آئی او سی سیشن کی میزبانی کرنے کیلئے کوشش کرتارہا‘ کئی کھلاڑی ہندوستان میں اولمپکس کے انعقاد کا انتظار کرہے ہیں لیکن ہندوستان میں اولمپکس کا انعقاد نہیں ہوسکا وجہ یہ تھی کہ اولمپک کمیٹی میں ہندوستان کی جانب سے آواز اٹھانے والا کوئی نجی ممبر نہیں تھا۔ چھ سال قبل ریلائنس فاؤنڈیشن کی نیتاامبانی IOCکی پہلی ہندوستانی نجی خاتون رکن بنی تھیں۔ نیتا امبانی ہندوستانی کھیلوں کا چہرہ بدلنے کی خواہاں ہے۔آج 2کروڑ15لاکھ سے زیادہ نوجوان کھلاڑی ریلائنس فاؤنڈیشن کی اسپورٹس اسکیموں سے وابستہ ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know

The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …

All India Muslim Personal Law Board President Maulana Khalid Saiffullah Rahmani, Telangana CM Revanth Reddy, Hyderabad MP Asaduddin Owaisi, Minority Affairs Advisor Mohammed Ali Shabbir and TMREIS President Faheem Qureshi at the launch of the book Prophet for the World in Hyderabad

CM Revanth Reddy Calls for Unity and Secularism at ‘Prophet for the World’ Book Launch

Hyderabad, September 14: Telangana Chief Minister A. Revanth Reddy stressed the need for unity and …

Leave a Reply