Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

فخرزماں نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑا

پاکستان کے بیاٹر فخرزمان کا نام اِن دنوں ہر ایک کی زبان پر ہے جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بیاٹنگ کرتے ہوئے کئی نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فخرزمان جنہوں نے 2019ء میں ہندوستان کے خلاف چمپئنس ٹرافی کے فائنل میں اپنی سنچری سے پاکستان کو کامیاب بنایا تھا اِن دنوں زبردست فارم میں ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل دو ونڈے میاچس میں سنچریاں بنائیں۔ دوسرے ونڈے میں 144گیندوں پر فخر زمان چھ چھکوں اور 17 چوکوں کی مدد سے 180 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،۔ یہ دراصل تین ونڈے میاچس میں ان کی مسلسل تیسری سنچری تھی۔ سری لنکا کے کمارا سنگاکارا کو اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے چار ونڈے میاچس میں مسلسل چار سنچریاں بنائیں۔ فخرزمان نے ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 67 ویں اننگز میں اپنے 3000رن مکمل کئے۔ انہوں نے بابراعظم کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 3ہزار رن 68اننگز میں بنائے تھے۔ انہوں نے اب تک ونڈے میں 10سنچریاں بنائیں ہیں۔ فخرزمان کے چاہنے والے چاہتے ہیں کہ ونڈے میاچس کی طرح دوسرے میاچس میں بھی وہ اننگز اوپن کرے۔پاکستان ابھی تک دو ونڈے جیت کر پانچ ونڈے کی سیریز میں آگے ہے‘فخرزماں تیسرے ونڈے میں 19رن پر آؤٹ ہوگئے۔

About Gawah News Desk

Check Also

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء …

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

Leave a Reply