Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

عظیم فٹبالر محمدحبیب کو زبردست خراج عقیدت

تعزیتی جلسہ سے سابق ہندوستانی فٹبال ٹیم کپتان شبیرعلی کا خطاب
عظیم فٹبال کھلاڑی محمد حبیب کی ساری دنیا قدر دان رہی۔ افسوس اس بات کا ہے کہ حیدرآباد سے ان کا تعلق تھا جہاں ان کی خاطر خواہ قدر نہیں کی گئی۔ مختلف فٹبال کھلاڑیوں نے محمد حبیب مرحوم کے تعزیتی جلسہ میں ان خیالات کا اظہار کیا جو 9/ستمبر کی شام میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ ہندوستانی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان، کوچ اور دھیان چند ایوارڈ یافتہ جناب شبیر علی نے محمد حبیب مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی بھی تھے اور عظیم انسان بھی۔ انہوں نے کھیل کی عظمت کو برقرار رکھنے کیلئے کولکتہ میں کبھی کوئی ملازمت قبول نہیں کی۔ صرف اور صرف اپنے کھیل پر توجہ دیتے تھے۔ چھٹیوں میں اگر حیدرآباد آتے بھی تو دوسرے دن نظام کالج گراؤنڈ پر پریکٹس کے لئے پہنچ جاتے۔
برازیل کے عظیم فٹبال کھلاڑی PELE نے محمدحبیب مرحوم کے کھیل سے متاثر ہوکر ان کے لئے تعریفی کلمات کہے تھے۔ کولکتہ میں ایک میاچ میں PELE کی ٹیم کے خلاف محمد حبیب مرحوم کی ٹیم نے کھیلا تھا۔
اس وقت ٹیم کے سبھی کھلاڑی PELE کے ساتھ تصویر کھینچوانے کے لئے بے چین تھے‘ اور محمد حبیب اپنے وارم اَپ میں مصروف تھے۔ جس سے پی لے بے حد متاثر ہوئے تھے۔ مسٹر پھالگونا سکریٹری تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ انہیں محمد حبیب صاحب کے تحت کھیلنے کا اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے محمدحبیب مرحوم کے ارکان خاندان کے لئے مالی تعاون کی تجویز پیش کی۔ جناب یزدانی فٹبال کوچ نے جو محمدحبیب مرحوم کے بچپن کے ساتھی ہیں‘ بتایا کہ محمدحبیب میں جو صلاحیتیں تھیں وہ بہت کم کھلاڑیوں میں پائی جاتی ہیں۔ وہ ایک اصول پسند اور ڈسپلن کے پابند انسان تھے۔ جناب غوث الدین، محمد شمیم، علیم فٹبالر، جی ایم نورانی اور ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز نے بھی محمد حبیب مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور رحیم لیگ کی طرز پر حبیب لیگ ٹورنمنٹ کی تجویز پیش کی۔ تعزیتی جلسہ کا اہتمام گراس شاپرس انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس نے کیا تھا۔ آغا مظفرالدین قریشی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مرزا محمد بیگ نے شکریہ ادا کیا۔

About Gawah News Desk

Check Also

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء …

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

Leave a Reply