Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

او تمہیں چاند پی لے جائیں

ہندوستان کے چاند پر قدم جمانے کی کوششوں کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب اسرو کے مشن چندریان۔3 کی لانچنگ کامیاب رہی۔
بہوبلی ریاکٹ نے 14/جولائی کو سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چندریان3کے ساتھ اڑان بھری اور عین مدار میں وہ داخل ہوگیا تو ہندوستان کے سواسو کروڑ عوام کے سر فخر سے اونچے ہوگئے۔ البتہ انہیں بے چینی سے چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ اس کی لینڈنگ کا انتظار ہے۔
2019ء میں چندریان2 چاند کی سطح پر اُترنے میں ناکام رہا تھا جس کی وجہ سے نہ صرف اسرو کی ٹیم بلکہ تمام ہندوستانی مایوس ہوئے تھے اور ہندوستان کے دشمن ممالک جشن منانے لگے تھے۔
23یا 24/اگست کو اگر چاند کی سطح پر چندریان 3 کامیابی کے ساتھ اُترجاتا ہے تو وہ امریکہ، چین اور سابق سویت یونین کے بعد چوتھا ملک بن جائے گا۔
چندریان3 ایک سو 30ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہے اور اُسے لے جانے والا بہوبلی راکٹ کی اونچائی قطب مینار سے بھی زیادہ بلند ہے۔
میدھانی‘ جو ڈیفنس پبلک سیکٹر یونٹ ہے‘ اس نے لانچنگ ریاکٹ کو تیار کیا ہے اور اس کے لئے مواد فراہم کیا ہے۔اس پراجکٹ کی کامیابی سے ہندوستان کی اسپیس فلائٹ کی صلاحیت کا مظاہرہ ہوگا۔ توقع ہے کہ اِسرو کا گگن یان پراجکٹ
تین خلا بازوں کو 400کلو میٹر کے مدار پر تین دن کے لئے اُتارے گاا ور پھر اُسے کامیابی کے ساتھ بحفاظت زمین پر لے آئے گا۔ اور اس کی لینڈنگ بحرہند میں ہوگی۔
ہندوستان کے اس کامیاب مرحلے پر ہر سیاسی جماعت نے مسرت و طمانیت کا اظہار کیا ہے اور اِسرو کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ہندوستان کے اس مشن پر ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی نظر ٹکی ہوئی ہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زمین اور چاند کے درمیان کا فاصلہ
3لاکھ 84ہزار 800 کلو میٹر ہے۔
سارے ملک کی دعائیں اس پراجکٹ کی کامیابی کے لئے ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know

The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …

All India Muslim Personal Law Board President Maulana Khalid Saiffullah Rahmani, Telangana CM Revanth Reddy, Hyderabad MP Asaduddin Owaisi, Minority Affairs Advisor Mohammed Ali Shabbir and TMREIS President Faheem Qureshi at the launch of the book Prophet for the World in Hyderabad

CM Revanth Reddy Calls for Unity and Secularism at ‘Prophet for the World’ Book Launch

Hyderabad, September 14: Telangana Chief Minister A. Revanth Reddy stressed the need for unity and …

Leave a Reply