Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ شعبہ اصلاح معاشرہ کی جانب سے ایک بامقصد مہم بعنوان”فکری و تہذیبی ارتداد، اسباب و حل“

ملک بھر میں جاری ائمہ وخطباء سے مسلمانوں میں بیداری لانے کی اپیل

جناب ڈاکٹر عبدالقدیر تاسیسی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ بیدر کرناٹک کی پریس نوٹ کے بموجب مسلم پرسنل لاء بورڈ شعبہ اصلاحِ معاشرہ کی جانب سے ایک بامقصد مہم بعنوان ”فکری و تہذیبی ارتداد، اسباب و حل“ کے تحت مسلم معاشرہ میں بگڑتی ہوئی تصویر اور صورتحال کے پیشِ نظر مسلمانوں کو بیدار کرنے اور معاشرہ کو صحیح رُخ اور دھارے پر لانے کی کوشش کے طورپر ملک کے معروف و ممتاز علماء کرام و دانشوروں کی سرپرستی میں مذکورہ بالا عنوان کے تحت ملک بھر میں اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں، مختلف ریاست کے مختلف اضلاع و علاقوں میں اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد امت کو ارتداد کی صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے۔ ملک بھر کے تمام ذمہ داران مساجدوتنظیموں، جماعتوں سے دردمندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ اسی ضمن میں ایک خطبہ جمعہ ترتیب دیا گیاہے، اس کو مکمل پڑھنے، پرنٹ لینے اور ویڈیو دیکھنے اور سننے کے لئے ذیل میں دو کیو آرکوڈ دیئے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی تمام برادران اسلام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس خطبہ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں خصوصاً ائمہ مساجد وخطباء حضرات تک پہنچائیں۔
ملک بھر کے تمام ذمہ دارانِ مساجد و تنظیموں، جماعتوں سے درد مندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ مختلف پروگراموں و اجتماعات اور جلسوں وغیرہ میں اس عنوان ”فکری و تہذیبی ارتداد، اسباب و حل“ کو موضوع بناکر مسلمانوں میں بیداری لانے کی کوشش کریں۔ نیز مذکورہ عنوان پر اجتماعات منعقد کرکے اس حساس و نازک مسئلہ سے مسلمانوں کو آگاہ کریں۔ واضح رہے کہ کرناٹک کے تاریخی ضلع بیدر کے تعلقہ جات بیدر، ہمناآباد، بسواکلیان، بھالکی، اوراد، چٹگوپہ میں یکم/ اگست 2023 تا 5/اگست 2023کامیابی کے ساتھ اجتماعات منعقد کئے گئے۔ تلنگانہ کے حیدرآباد میں بھی اس ضمن میں پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ مہاراشٹرا میں بھی 24اگست 2023 ء بروز جمعرات بوقت: شام 7:30 بجے بمقام مولانا آزاد ریسرچ سنٹر، نزد سلیم علی لیک، اورنگ آباد،25اگست 2023ء بروز جمعہ مولانا ابو طالب رحمانی کا خطاب جمعہ میں مسجد محبوب شاہی پربھنی میں ہوگا، 25اگست 2023ء بروز جمعہ مہدی حسن عینی قاسمی صاحب کا خطاب مسجد موذنان (ملا) پربھنی میں ہوگا۔ 25اگست 2023ء بروز جمعہ محترم جناب ڈاکٹرعبدالقدیر صاحب کا خطاب مسجد صاحب جان، اقبال نگر پربھنی میں ہوگا۔ 25اگست2023ء بروز جمعہ بوقت بعدنماز مغرب بمقام حاجی محمد پاڈیلا فنکشن ہال، وکیل کالونی، پربھنی۔26اگست2023ء بروز ہفتہ بوقت صبح 10بجے مقام شاہین اکیڈمی ناندیڑ ہساپور، واگھی روڈ، نزد بائی پاس، ناندیڑ۔26اگست2023ء بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب، بمقام دیانندکالج، سبھاگرو، برشی روڈ، لاتور میں منعقد ہوں گے۔ تلنگانہ کے محبوب نگر میں بھی اس ضمن میں ایک بامقصد پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

About Gawah News Desk

Check Also

دینی تعلیم خانقاہوں اور درگاہوں کا اصل مشن

چشتی چمن میں گرمائی کلاسس کا اختتام۔ پیرنقشبندی کا خطابدورحاضر میں  امت محمدی ﷺکی نئی …

رجب طیب اردغان کی نصیحت

. ترکیہ کے صدر طیب رجب اردغان نے اپنی شاندار کامیابی کے بعد نوجوانوں سے …

Leave a Reply