Sunday , January 5 2025
enhindiurdu

ندیم چوپڑادوست بھی دشمن بھی

ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں منعقدہ عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں روایتی حریف انڈیا اور پاکستان غالب رہے جہاں 88.17 میٹر تک جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل جیت کر انڈیا کے لیے تاریخ رقم کی وہیں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔انھوں نے 87.82 میٹر دور تھرو پھینکی جو نیرج سے صرف 0.35 میٹر کم فاصلے پر تھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے ان مقابلوں کی تاریخ میں کوئی بھی تمغہ جیتا ہو۔ارشد اس ایونٹ سے قبل پاکستان کے لیے سنہ 2018 میں ایشین گیمز میں کانسہ جبکہ 2022 میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ جبکہ انڈیا کے نیرج چوپڑا نے گذشتہ سال اسی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم کا شمار آج پاکستان کے بڑے ایتھلیٹس میں ہوتا ہے۔
انڈیا کے نیرج اور پاکستان کے ارشد اپنی دوستی اور سخت آپسی مقابلے کیلئے جانے جاتے ہیں۔فائنل تھرو سے پہلے دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کیلئے احترام کا مظاہرہ کیا اور جیتنے کے فوراً بعد دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور مصافحہ کرتے ہوئے سپورٹس مین شپ کی حقیقی عکاسی کی۔
اگرچہ عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2023 انڈیا کے لیے بہت اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس میں تین انڈین کھلاڑی نیرج چوپڑا، کرشنا جینا اور ڈی پی منو مردوں کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں پہنچے۔ ایسا پہلی بار ہوا جب تین انڈین کھلاڑی فائنل میں پہنچے۔لیکن اس مقابلے کے فاتح نیرج اور ارشد اب بھی موضوع بحث ہیں۔ ان کے مداح ان کی دوستی، ایک دوسرے کیلئے احترام، زندگی کے حالات میں مماثلت اور میدان میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہونے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم کے درمیان گرمجوشی کا ذکر کئی برسوں سے ہو رہا ہے لیکن اس وقت ان کا ذکر بہت زیادہ ہوا جب سنہ 2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل میں پہنچے اور دونوں کھلاڑیوں کا میڈیا پر ایک ساتھ نام لیا جانے لگا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیرج چوپڑا اپنے گروپ میں سرفہرست تھے جبکہ ارشد ندیم بھی اپنے گروپ میں سب سے آگے تھے۔ لیکن ارشد فائنل میں 84.62 میٹر کے تھرو کیساتھ پانچویں نمبر پر آئے۔بے شمار ایوارڈز اور کامیابی کے بعد انڈیا واپس آنے پر بھی نیرج اپنے دل کی کسک کو نہیں بھلا پائے۔ انھوں نے اس وقت انڈین ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اچھا ہوتا اگر پوڈیم پر میرے ساتھ پاکستان کے ارشد ندیم بھی ہوتے۔‘

About Gawah News Desk

Check Also

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء …

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

Leave a Reply