Tuesday , December 3 2024
enhindiurdu

ملک و ریاست کی معیشت کی مضبوطی میں این آر آئیز کا اہم کردار
این آر آئیز میٹ سے مقررین کا خطاب

خلیجی ممالک میں روزگار سے منسلک این آر آئیز نے بیرونی زرِ مبادلہ کے ذریعہ ملک و ریاست کی معیشیت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے، ایک ایسے وقت جب یہ این آر آئیز واپس اپنی ریاستوں کو لوٹے ہیں تو حکومت کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ اُنھیں راحت پہونچائے، اِن خیالات کا اظہار مہمان مقررین نے انٹرنیشنل جرنلسٹس فریٹر نٹی فورم کی جانب سے منعقدہ سالانہ آٹھویں ”این آر آئیزمیٹ“سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عید میلاپ کی مناسبت سے منعقد کئے گئے اس این آر آئیز میٹ میں مہمانا نِ خصوصی کی حیثیت سے جناب سید خلیل اللہ اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر، ڈاکٹر محمد اشرف پریسیڈنٹ آئی جے ایف ایف سعودی عرب چیاپٹر، جناب ڈی ایس ریڈی پریسیڈنٹ اوورسیز میان پاور ریکروٹرز اسوسی ایشن اور حافظ پیر صابراحمد جنرل سکریٹری جمیت العلمائے ہند تلنگانہ و آندھرا نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ ڈاکٹر مختار احمد فردین کوآرڈینیٹر آئی جے ایف ایف نے ابتداء میں مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا جبکہ ڈاکٹر محمد آصف علی گلوبل پریسیڈنٹ آئی جے ایف ایف نے ہر سال عید میلاپ کے موقع پر فورم کی جانب سے این آر آئیز میٹ منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقررین نے اس بات پر زور دیا فورم کے ذریعہ خلیجی ممالک میں مقیم این آر آئیز کے مسائل اور واپس ہوے این آر آیئز کی باز آبادکاری، طبی سہولیات، قرض کی فراہمی جیسے اُمور پر حکومت سے ٹھوس نمائندگی کی جائے۔ چیف پیاٹرن سید امیر اللہ حسینی اور گلوبل صدر ڈاکٹر محمد آصف علی نے شرکاء اور مقررین کو تیقن دیا کہ فورم کی جانب سے مذکورہ اُمور پر تلنگانہ حکومت بالخصوص متعلقہ وزیر سے نمائندگی کی جائیگی۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں مہمانان کے علاوہ جناب سید ضیاء الرحمن ٹوسٹ ماسٹر، جناب عبدالحمید شوکت جنرل سکریٹری حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ، ڈاکٹر رضی الدین حسامی ودیگر شامل ہیں۔ فورم کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی صحافتی میدان میں نمایا ں خدمات انجام دینے والے سرکردہ صحافیوں جناب ایم اے ماجد ڈائرکٹر فور ٹی وی نیوز و سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا اور جناب یو سدھاکر ریڈی ایڈیٹر انوسٹیگیشن، ٹائمس آف انڈیا حیدرآباد کو ستائشی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں انجینئر سید عبدالقدیر خالدچیرمین دکن این آر آئیز، جناب محمود مصری وائس پریسیڈنٹ تلنگانہ این آر آئی فورم، جناب امجد حسین زبیر جوائنٹ سکریٹری بزم ِ اتحاد،جناب عبدالحفیظ رکن دکنی ونگ مسقط سلطنت عمان، جناب اسمائیل حسن عامرو محمد طاہر کو آرڈینیٹرز آئی جے ایف ایف سعودی عرب چیاپٹر،جناب باسط ابو معاذ جوائنٹ سکریٹری آئی جے ایف ایف سعودی عرب چیاپٹرکے علاوہ صحافیوں ایف ایم سلیم، سید غوث محی الدین،سید احمد جیلانی،محمد امجد علی، محمد فرہاد،محمد عبدالمحسن،محمد فاروق، شیخ احمد، محمد اکرم علی، حافظ ریاض احمد حسامی، محمد سلمان، میر محسن علی انٹر نیشنل جرنلسٹ و دیگر نے شرکت کی۔خازن آئی جے ایف ایف محمد مطہرالدین نے انتظامات کی نگرانی کی جبکہ چیف پیاٹرن سید امیر اللہ حسینی نے شکریہ اداکیا۔

About Gawah News Desk

Check Also

Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know

The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …

All India Muslim Personal Law Board President Maulana Khalid Saiffullah Rahmani, Telangana CM Revanth Reddy, Hyderabad MP Asaduddin Owaisi, Minority Affairs Advisor Mohammed Ali Shabbir and TMREIS President Faheem Qureshi at the launch of the book Prophet for the World in Hyderabad

CM Revanth Reddy Calls for Unity and Secularism at ‘Prophet for the World’ Book Launch

Hyderabad, September 14: Telangana Chief Minister A. Revanth Reddy stressed the need for unity and …

Leave a Reply