Thursday , January 2 2025
enhindiurdu

محمد اظہرالدین کو جامعہ ہمدرد کی اعزازی ڈاکٹریٹ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مرادآباد کے سابق ایم پی محمد اظہرالدین کو جامعہ ہمدرد دہلی نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی۔ جامعہ ہمدرد میں منعقدہ باوقار تقریب میں دہلی کے لیفٹننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے وائس چانسلر فشار عالم اور حکیم عبدالحمید مرحوم کے فرزند جناب محمد عبدالحماد کی موجودگی میں محمداظہرالدین کو ڈاکٹریٹ عطا کی۔
انس بقائی کے مطابق اس موقع پر لیفٹننٹ گورنر نے محمداظہرالدین کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں مایہ ناز قرار دیا۔ محمد اظہرالدین نے اس اعزاز کے لئے جامعہ ہمدرد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کئے جانے پر ان کے عجیب سے احساسات ہیں‘ جسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔ محمداظہرالدین نے کہا کہ یقینا یہ اعزاز کرکٹ کے لئے ان کی خدمات کا بہترین صلہ ہے۔ اب جو بھی ڈاکٹر کہہ کر پکارتا ہے تو عجیب بھی لگتا ہے اور اچھا بھی لگتا ہے۔
یاد رہے کہ محمداظہر الدین دنیا کے پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے پہلے تین ٹسٹ میاچس میں لگاتار تین سنچریاں بناکر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو 40سال سے برقرار ہے۔ وہ ہندوستان کے واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے پہلے اور آخری ٹسٹ میں سنچری بنائی۔
وہ ہندوستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہیں جن کے کیریئر کو منصوبہ بند سازش کے تحت متاثر کیا گیا۔ اظہرالدین سخت ترین آزمائشی حالات میں بھی اپنے وقار کو برقرار رکھا۔ ان کی عوامی مقبولیت میں ہمیشہ اضافہ ہوتا رہا ہے۔ جب مرادآباد سے ایم پی منتخب ہوئے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر کا انتخاب بھی جیتا اب کانگریس کے اہم قائدین میں ان کا شمار کیا جاتا ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

محمدسراج… ایشاء کپ کا ہیرو

سراج….. سراج……. اور…. سراجہر زبان پر محمد سراج کا نام‘ کیوں نہ ہوویرسراج نے اپنی …

Leave a Reply