Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

جامعة النسواں السلفیہ کا سالانہ اجلاس
عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے بدست حوریہ مقبول سمیت 50 طالبات اعزاز و اسناد سے سرفراز

گزشتہ روز جامعة النسواں السلفیہ کا سالانہ اجلاس بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔ جس میں شرکت کنندگان میں جامعہ کی روح رواں اور بانیہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے شرکت کی۔ جامعہ کے نائب سرپرست اعلیٰ جناب اسماعیل شیخ اور جامعہ کی مشفق و مربی بزرگ شخصیت محترمہ بلقیس شیخ (نانی ماں) نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ جامعہ کے ناظم انتظامیہ جناب شیخ مغل عبد العزیز حفظہ اللہ تعالیٰ اور مولانا نور صاحب جامعی و دیگر استاذ و استانیوں نے شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو بحسن خوبی اختتام پذیر کیا۔ سالانہ اجلاس میں حوریہ مقبول نے جامعہ نسواں السلفیہ کو ٹاپ کرکے ایک تاریخ رقم کی اس کے علاوہ حوریہ مقبول حیدر آباد نے اپنی جماعت اور تین مادوں میں بھی جامعہ نسواں السلفیہ کی تمام طالبات میں سرفہرست رہیں۔ سالانہ اجلاس میں فضیلت سے تیس طالبات ۔ عالمیت سے بیس طالبات۔ حفظ اور دعوہ کورسیز سے کل ملا کر فارغ التحصیل طالبات کی کل تعداد لگ بھگ پچاس کے قریب رہی ۔ ایک حیرت انگیز اور نایاب پہل جامعہ نسواں السلفیہ کے سالانہ اجلاس میں یہ بھی دیکھنے کو ملی کہ عمر دراز خواتین جو کہ جامعہ نسواں کی ماتحتی میں ملک کے الگ الگ سینٹر میں پڑھنے والی بہنیں تھیں ۔ بیس کی تعدا دمیں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے ہاتھوں سے سند فراغت تفویض کیا۔ کل ملا کر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے زیر سایہ اور اسماعیل شیخ کی زیر سرپرستی و شیخ عبد العزیز مغل کی نظامت میں چلنے والا ملک و دنیا کا بہترین اور خوبصورت ادارے نے اپنا سالانہ اجلاس اختتام پذیر کیا۔ اور طالبات سالانہ چھٹیوں کےلئے اپنے اپنے وطن کو کوچ کر گئیں۔

جامعة النسواں السلفیہ کے اس اجلاس میں جہاں طالبات نے اپنے فنون کے جوہر دکھائے۔ وہیں ماہر طالبات نے مستند انداز بیان سے اپنی تقاریر، اشعار و نظم ، حمد ونعت پیش کیا۔ مولانا نور صاحب جامعی نے پروگرام کو چلانے کی ذمہ داری سنبھالی۔ تو جامعہ کی روح رواں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی صدارت میں پروگرام منعقد کیا گیا۔ محترمہ بلقیس شیخ صاحبہ نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو اعزاز سے نوازا تو دوسری جانب جناب اسماعیل شیخ حفظہ اللہ تعالیٰ نے مستند وپرمغز خطاب سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اختتامی کلمات شیخ عبد العزیز مغل حفظہ اللہ تعالیٰ نے ادا کرتے ہوئے تمام ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سرپرستوں و مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور مجلس سے الوداع کی دعا کے ساتھ ظہر نماز اور کھانے کا اعلان کرتے ہوئے بچیوں کو اپنے گھروں کو جانے اور آئندہ ہونے والے داخلوں کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ کل ملا کر جامعہ نسواں السلفیہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے خوابوں کی وہ تعبیر ہے جسے انہوں نے اپنے الفاظ میں کہتے ہوئے سامعین کو خطاب کیا کہ ایک دن آج سے بیس سال قبل میں اس کالی اور بے آب و گیاہ سرزمین پر کھڑی ہو کر اللہ سے دست دراز کیا کرتی تھی کہ اے اللہ میرے ان لامحدود خوابوں کی تکمیل کےلئے میں اپنے اندر طاقت نہیں پاتی ہوں۔ لیکن اے اللہ تیری بادشاہت کے خزانے میں تو کوئی کمی نہیں ہے۔ اے اللہ میرے اس عظیم خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی طاقت وسعت اور ہمت عطا فرما، تاکہ اس مندروں کے شہر میں جہاں بت کدوں کا بول بالا ہے میں تیرے کلمات کی سربلندی کا کام کر سکوں۔ لہذا آج ہم دیکھ رہے ہیں وہ ادارہ جس کے بلیو پرنٹ پر لوگ مضحکہ اڑایا کرتے تھے ہم نے اللہ رب العالمین کے فضل و کرم سے تکمیل بھی کیا اور بیس سال سے زیادہ عرصہ سے یہاں تعلیم دی جارہی ہے۔ آج ہمارے اس جامعہ سے ہزاروں کی تعداد میں طالبات حافظہ، عالمہ ، فاضلہ اور داعیہ بن کر دنیا کے کونے کونے میں اعلاءکلمة اللہ کی سربلندی کےلئے کام کر رہی ہیں۔ آج ہم اللہ رب العالمین کے فضل و احسان کے جس قدر بھی شکر گزار ہوں کم ہے۔

جامعة النسواں السفلیہ تروپتی آندھرا پردیش میں جن خاص نکات پر تعلیم دی جا رہی ہے ان میں مسلکِ سلف پر خالص کتاب و سنت کی تعلیم۔ طالبات کےلئے پردہ کا معقول انتظام۔ طالبات میں تقریری وتحریری ملکہ پیداکرنا۔ عمدہ ہاسٹل، عمدہ درسگاہ، عمدہ لائبریری اور عمدہ غذا کی فراہمی۔ طالبات کی حفاظت کےلئے سی- سی- کیمروں کا نظم۔ طالبات کے لئے بہترین کھیل کود کے میدان۔ ابتدائیہ تا فضیلت کی تعلیم اور بڑی عمر کی طالبات کے لیے تین سالہ دعوہ کورس۔ دینی علوم کے ساتھ ساتھ بقدرِضرورت عصری علوم کا حصول۔ سنٹرل گورنمنٹ کی جانب سے اوپن اسکول کے ذریعہ دسویں جماعت کا امتحان۔ کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم۔ طالبات کےلئے دعوتی ٹریننگ۔ طالبات کی خدمت کے لیے خادمات کا انتظام جیسے سہولیت اور آسائش موجودہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ادارہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین

About Gawah News Desk

Check Also

یونیفارم سول کوڈ ہمارے لئے قابل قبول نہیں

مسلم پرسنل لا بورڈ نے لا کمیشن سے ملاقات میں کہا نئی دہلی،24 اگست،2023آل انڈیا …

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ شعبہ اصلاح معاشرہ کی جانب سے ایک بامقصد مہم بعنوان”فکری و تہذیبی ارتداد، اسباب و حل“

ملک بھر میں جاری ائمہ وخطباء سے مسلمانوں میں بیداری لانے کی اپیل جناب ڈاکٹر …

Leave a Reply