Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

ایشیا کپ میں بدترین شکست کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم

بظاہر پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بیلنسڈ ٹیم دیکھ رہی تھی مگر‘ حالیہ سری لنکاکے ایشیاء کپ 2023 کے دوران ہند۔پاک میچ کے دوران پاکستانی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھری دیکھی۔جبکہ تین بیٹسمین آئی سی سی رینکینگ میں ٹاپ پوزیشن میں تھے‘ ان کے تین بولرز شاہین شاہ آفریدی‘ نسیم شاہ‘اورحارث رؤف کسی بھی ٹیم کی بیاٹنگ لائن اپ کو مشکلات میں ڈالنے کیلئے کافی تھے۔لیکن ہندپاک میچ چل رہا تھا اس دوران ایسا لگ رہاتھاکہ پاکستان کی سینیئر ٹیم نہیں بلکہ پاکستان کی کوئی جونیئر سی کیٹگری کی ٹیم کھیل رہی ہے۔
پاکستان کی ٹیم ہر محاذ میں ناکام ثابت ہوئی‘حارث رؤف بولنگ کیلئے نہیں آئے‘ نسیم شاہ اپنااوورپورا کیئے بغیرکندھے میں تکلیف کے باعث گراؤنڈ سے چلے گئے۔ رہے شاہین شاہ آفریدی ان کا بھی جادو نہیں چل پایا۔ناقص فیلڈنگ‘ بولنگ‘ بیاٹنگ تینوں محاذوں پرپاکستان ناکام ثابت ہوئی۔ہندوستان کے خلاف پاکستان کی شکست کے بعد بابراعظم نے پاکستانی ٹیم کی ناقص کاکردگی پر تمام پاکستانی فینس سے معافی بھی مانگی۔ اطلاعات کے مطابق یہ بات سامنے آنے لگی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آپسی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے‘ ایک گروپ بابراعظم کے خلاف کام کررہاہے‘ وہ لوگ یہ نہیں چاہتے کہ بابراعظم کیپٹن بنے رہے۔ویسے بابراعظم اورشاہین شاہ آفریدی کے درمیان دوستانہ تعلقات تھے۔
اطلاعات کے مطابق بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان لفظی جھڑپ بھی ہوئی جہاں دونوں کے تعلقات میں بگاڑآیا‘اورایسی افواہیں بھی گشت کررہی تھی کہ جو گروپ بابراعظم سے ناراض ہے وہ چاہتا ہیکہ شاہین شاہ آفریدی کو کیپٹن کے طورپر دیکھیں۔
بعض فینس کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی‘ شاہد آفریدی کے داماد ہے‘ شاہد آفریدی ڈسمبر 2022 میں انٹریم چیف سلیکٹربنے تھے‘ نجم سیٹھی کے پی سی بی کے چیئرمین بننے کے بعد شاہد آفریدی کاپی سی بی میں قد بڑھا ہے اور یہ کہاجارہاتھا کہ شاہد آفریدی شاہین کو کیپٹن بنانے کیلئے کوشاں ہیں‘اور وہ بابراعظم سے ناراض ہیں‘مگر یہ افواہیں اس وقت غلط ثابت ہوئی جب شاہدآفریدی نے اپنی بیٹی کی رخصتی کے موقع پر بابراعظم کااستقبال کرتے ہوئے انہیں گلے لگایا۔
محمد عامر ورلڈکپ 2023 اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں حالیہ دنوں میں شاہین آفریدی نے محمد عامر کو صلاح دی تھی کہ وہ اپنا رٹائیرمنٹ واپس لے لیں۔ محمد عامر نے شاہد آفریدی کی بات مانتے ہوئے اپنا ریٹائرمنٹ واپس لے لیاہے۔
پاکستان کی جانب سے یوں توورلڈ کپ اسکواڈ کی لسٹ آئی سی سی کو سونپ دی گئی تھی لیکن اس میں 28ستمبر تک تبدیلی کی جاسکتی ہے اور یہ ممکن ہے کہ بہت جلد پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کئی اقدامات کیئے جائیں گے اوراسکواڈ میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی۔
حالیہ ایشیاء کپ سیریز کے دوران پاکستان کے بولرزحارث رؤف اور نسیم شاہ کی فٹنس اورانجیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے انکا ورلڈکپ 2023میں کھیلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ ان دونوں بولرز کے فٹنس کے چلتے ہوسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کرلیں۔
حال ہی میں محمدعامر نے پاکستانی چینل کو دیئے اپنے انٹرویو میں اس بات کااظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننے کیلئے فٹ ہے۔ انہوں نے اس انٹرویو میں سابق کیپٹن رمیز راجہ کے خلاف اپنے خیالات کابھی اظہار کیا تھا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین اور آئن مورگن نے پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں چانسز پر گفتگو کی ہے۔اس حوالے سے ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے کے چانسز کا انحصار ان کے فاسٹ بولرز کی فٹنس پر ہوگا، اس وقت ان کے 3 اہم ترین پیسرز میں سے شاہین آفریدی فٹ ہیں جبکہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ مسائل ہیں۔ناصر حسین نے کہا کہ ان 3 بولرز کی موجودگی پاکستان کو ایک خطرناک ٹیم بنائے گی، ون ڈے کرکٹ میں سب سے اہم کردار وکٹ لینے والے بولرز کا ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نمبر ون بیٹر ہیں جبکہ فخر زمان آؤٹ آف فارم ضرور ہیں مگر ٹاپ آرڈر میں کافی اہم ہیں، پاکستان کے لیے تشویش کی بات ان کے اسپنرز کا فارم میں نہ ہونا ہے۔ ناصر حسین نے کہا کہ میری نظر میں پاکستان آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہمیشہ ایک بڑی ٹیم ہوتی ہے، پاکستان ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے، ایک دن پاکستان ٹیم بالکل نیچے ہوگی تو اگلے روز وہ سب کو آؤٹ کلاس کردے گی۔اس حوالے سے آئن مورگن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بلا شبہ ایک اچھی ٹیم ہے‘ حال ہی کے نتائج پاکستان کیلئے سبق آموز رہیں گے۔آئن مورگن نے کہا کہ پاکستان کو یہ طے کرنا ہوگا کہ جو سری لنکا میں کیا ویسا آئندہ نہیں کرنا چاہئے۔
جب جب پاکستانی کھلاڑی متحد ہوکر کھیلے حریف ٹیموں پربھاری پڑے‘اور جب جب پاکستانی ٹیم میں پھوٹ پڑی وہ تاش کے پتوں کے طرح بکھرتی نظر آئی۔

About Gawah News Desk

Check Also

جسپرت بمرہ ا نے قبول کیاتحفہ

ایشیاء کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جسپرت بمراہ کو بیٹے کی …

محمدسراج… ایشاء کپ کا ہیرو

سراج….. سراج……. اور…. سراجہر زبان پر محمد سراج کا نام‘ کیوں نہ ہوویرسراج نے اپنی …

Leave a Reply