Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

ڈبل بیڈ روم،غیر مستحق افراد کو بھی!

جناب ایڈیٹر صاحب!
عرض یہ ہے کہ میں محمود النساء بنت محمد امجد علی خان مرحوم ساکن خلوت مبارک جسمانی طور پر معذور گھریلو خاتون ہوں۔ میں 9/ جون 2011 کو راجیو گراہا کلپا اسکیم کے تحت مکان (House Side Plot) کیلئے مبلغ ایک ہزار روپئے درخواست کے ساتھ داخل کئے تھے۔جس کا سیریل نمبر:Date:09-06-2011، LR.NO.:2072/RGK/P.D(H)APSHCL/2010H کے ذریعہ مطلع کیا تھا کہ سیناریٹی کے لحاظ سے دو سال کی مدت میں مجھے پلاٹ الاٹ ہوجائے گالیکن آج بارہ سال کا عرصہ گذرنے کے بعد بھی میں مکان پلاٹ سے محروم ہوں۔ بعد ازاں ہاؤزنگ بورڈ کے عہدیداروں نے 2018 میں مشورہ دیا کہ ڈبل بیڈروم کیلئے درخواست دو، چنانچہ میں نے محمود النساء کے نام سے نئی درخواست داخل کی جس کا نمبر :(AFDBH021801288198) الاٹ ہوا۔ آج پانچ سال کا عرصہ ہونے پر گذشتہ ہفتہ دو مرتبہ قرعہ اندازی ہوئی۔ اس موقع پر جسمانی معذورین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی گئی۔ سب کے ساتھ نام شامل کرتے ہوئے قرعہ اندازی کی گئی۔ حالانکہ جسمانی معذورین کیلئے کچھ مکانات محفوظ کئے جانے چاہئے تھے۔ ہم جسمانی معذورین آج دس سال سے آپ کی حکومت کی تائید کررہے ہیں لیکن ہمارے ساتھ کوئی انصاف نہیں ہورہا ہے۔
ڈبل بیڈروم مکانات کے الاٹمنٹ میں ہمارے لئے ایک کوٹہ مقرر کرنا چاہئے تھا۔ میں پچھلے بارہ سال سے مسلسل دفتروں کے چکر لگا رہی ہوں۔ اب عہدیداریہ کہہ رہے ہیں کہ قرعہ اندازی میں نام نہ آیا تو ہم کیا کریں؟ کیا ہم نے آپ کو قرعہ اندازی سے منتخب کیا؟تو پھر آپ ہمارے لئے قرعہ اندازی کیوں کررہے ہیں؟ لکی ڈرا کے موقع پر سوشیل اکنامک سروے رپورٹ کیوں حاصل نہیں کی گئی۔ جس کی وجہہ سے کئی غیر مستحق مالکان مکان کو بھی ڈبل بیڈروم مل گئے۔علاوہ ازیں متعلقہ عہدیداروں نے سنجیدگی سے Verification نہیں کی۔ گھر گھر سروے کرنے کے بجائے کسی ایک مقام پر بیٹھ کر برائے نام تفصیلات جمع کی گئیں۔لہٰذا آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ معذورین کے بارے میں ہمدردانہ غور فرمائیں اور ریاست پھر کے لاکھوں معذورین کیلئے ڈبل بیڈ روم مکانات کا ایک کوٹہ مقرر کریں۔ تمام معذورین کو مکانات الاٹ فرمائیں تو ہم آپ کیلئے ہمیشہ دعا کریں گے۔
محمود النسا ساکن خلوت مبارک
مکان نمبر:20-4-368/5/2
آنند بستی، ہمت پورہ،حیدرآباد۔65
فون نمبر: 9393741804
خواتین کیلئے سلائی مشینوں کی تقسیم؟
جناب ایڈیٹر صاحب!
عرض یہ ہے کہ ہم پرانے شہر کی خواتین نے جولائی 2023 میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود جناب کوپلا ایشورصاحب سے مل کر سلائی مشینوں کی منظوری کیلئے درخواستیں پیش کی تھیں۔انہوں نے اپنے مراسلہ نمبر:167/2023M(SCDDMWD4-SEW)،Date:31-7-2023 کے ذریعہ منیجنگ ڈائریکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن سے کہا تھا کہ وہ اس سلسلہ میں ضروری کاروائی کریں۔ لیکن منیجنگ ڈائریکٹر صاحب نے کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ اضلاع کریمنگر اور جگتیال میں سلائی مشینوں کی تقسیم عمل میں آچکی ہے۔ ماباقی اضلاع میں سلائی مشینیں کب تقسیم کیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے قرض کی رقم بھی منظور نہیں کی جارہی ہے حالانکہ پہلے ڈرا کے موقع پر وعدہ کیا گیا تھا کہ جلد ہی دوسرا اور تیسرا ڈرا کیا جائے گا۔ اس میں بھی لکی ڈرا کا طریقہ رکھا جارہا ہے۔ کیا یہ لکی ڈرا کے ذریعہ ہی بی آر ایس حکومت قائم ہوئی۔ہمارے ساتھ یہ بھونڈا مذاق کب تک کیا جائے گا۔لہٰذاوزیر اقلیتی بہبود سے پر زور گذارش کی جاتی ہے کہ غریب ومستحق خواتین کو ساری ریاست میں جلد از جلد سلائی مشین اور قرضہ جات منظور کئے جائیں۔
حمیرا بیگم
مکان نمبر:19-4-279-B/81،
نواب صاحب کنٹہ،حیدرآباد۔
فون نمبر:8897088652

About Gawah News Desk

Check Also

Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know

The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …

All India Muslim Personal Law Board President Maulana Khalid Saiffullah Rahmani, Telangana CM Revanth Reddy, Hyderabad MP Asaduddin Owaisi, Minority Affairs Advisor Mohammed Ali Shabbir and TMREIS President Faheem Qureshi at the launch of the book Prophet for the World in Hyderabad

CM Revanth Reddy Calls for Unity and Secularism at ‘Prophet for the World’ Book Launch

Hyderabad, September 14: Telangana Chief Minister A. Revanth Reddy stressed the need for unity and …

Leave a Reply