GAWAHTHE WITNESS
Monday, October 26, 2026
GAWAH
The Witness · Hyderabad
غیر زمرہ بند

مرزا مریم جمیلہ کو چینج میکر آف دی ایئر نیشنل ایوارڈ

By Gawah News Desk · ·Updated Aug 24, 2023 · 2:44 pm ·1 min read

اورنگ آباد کے اقراء اردو ہائی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ مرزا مریم جمیلہ ولد مرزا عبدالقیوم ندوی کو دہلی غریب مزدور محلوں اور بستیوں میں بچوں کیلئے محلہ لائبریری مہم چلانے کے لیے۔ اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) کی جانب سے 100 متاثر کن افراد کو ”چینج میکر آف دی ایئر“ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اے ایم پی کے تیسرے قومی کنونشن میں 86 قومی اور ریاستی سطح کی ”این جی اوز“ کو بہترین این جی او کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ”100 متاثر کن افراد“ کو چینج میکر ایوارڈز دیئے گئے۔ یوم آزادی (15اگست 2023) کی شام کو حکیم عبدالحمید آڈیٹوریم، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں ایک یادگار تقریب میں ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے چلائے جانے والی محلہ محلہ لائبریری تحریک کے تحت 35 بچوں کی لائبریریاں شروع کرنے لیے اس باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ دئیے جانے پر مریم کے والد جو خود ایک سماجی جہدکار اور ملک میں مطالعہ کے تحریک کو فروغ دینے کے لئے کوشاں رہتے ہیں‘ سال گزشتہ AMP نے انہیں بھی ایوارڈ سے نوازا تھا۔ انہوں نے عامر ادریسی اور فاروق صدیقی اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔مریم مرزا کوایوارڈ ملنے پر اسکول انتظامیہ،رشتہ دار اور شہریان نے مبارکبادپیش کی ہے

Journalist
Gawah News Desk

Gawah News Desk is GAWAH’s collective newsroom voice—reporting verified facts, adding context and asking the questions that matter. We strive for accuracy and publish in good faith based on available sources; inadvertent errors or omissions…

More from this author
More from غیر زمرہ بند