Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

دینی تعلیم خانقاہوں اور درگاہوں کا اصل مشن

چشتی چمن میں گرمائی کلاسس کا اختتام۔ پیرنقشبندی کا خطاب
دورحاضر میں  امت محمدی ﷺکی نئی نسل کو دینی تعلیم کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری وارث سرکار وطنؒ نے مرکزی خانقاہ افتخاریہ چشتی چمن میں گزشتہ ایک ماہ سے جاریہ سرکار وطنؒ مفت دینی تعلیمی گرمائی کیمپ کے اختتام پر خانقاہ شریف میں  منعقدہ جلسہ تقسیم انعامات کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں  ہر خانقاہوں اور درگاہوں  کے ذمہ داروں  کا یہ فرض عین ہے کہ وہ اپنے بزرگان دین کے مقدس قرآنی و روحانی مشن پر صدق دل سے عمل کر تے ہوئے دختران ملت اور نونحالان اسلام کو دینی تعلیم سے آراستہ کر نے کے اپنے فرض کو ادا کریں۔ مولانا پیر نقشبندی نے ہندوستان میں حالیہ عرصہ میں کئی مسلم لڑکیوں کا غیر مسلموں کے ساتھ شادیوں پر دلی صدمے کا اظہار کر تے ہوئے یہ مسلم گھرانوں  کی لڑکیوں کی شادیوں کو دینی تعلیم سے دوری کا نتیجہ قرار دیا۔ مولانا نے کہا کہ سب سے پہلے ان مسلم لڑکیوں  کے والدین کا فرض ہے کہ وہ ان لڑکیوں  کی صحیح تربیت کریں  اور خاص طور پر اسلام کی عظیم خواتین ہستیوں حضرت فاطمہ الزہرہ، حضرت بی بی عائشہ صدیقہ، حضرت سید ہ زینب، حضرت سیدہ سکینہ رضی اللہ عنہن ان مقدس ہستیوں کی حیات مبارکہ سے نئی نسل کی لڑکیوں کو بچپن سے ہی واقف کروائیں اور ان کی صحیح تربیت کریں۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ نہ صر ف گرمائی موسم میں  اس طرح کی کلاسس کا اہتمام کیا جا ئے بلکہ ہر روز دینی تعلیم کا اجتماعی یا اپنے اپنے گھروں  میں  اہتمام کر نا یقینا مسلمانوں  کی نئی نسل کا تحفظ ممکن ہے۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہا کہ دینی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہیدینی تعلیم کو نا گزیر کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کی سر بلندی اور بقاء کیلئے یہ ضامن ہے اس بات کی کہ کمسن ہی سے ہی ان معصوم بچیوں  اور بچوں  کی دین سے رقبت پیدا کی جائے اور ان میں  صحیح اور غلط کی تمیز پید کی جا ئے۔ اس موقع پر مولانا پیر سید کا شف اللہ حسینی بختیار عربی افتخاری گدی نشین سرکار وطنؒ مرکزی خانقاہ افتخاریہ، مولانا پیر سید عین اللہ حسینی مہدی افتخاری نقیب الاشراف بارگاہ سرکار وطنؒ، مولانا پیر سید ہجت اللہ حسینی ہادی افتخاری نبیرہ سرکار وطنؒ نے درجہ اول دوم و سوم کے کامیاب ہو نے والوں کو خصوصی انعامات تقسیم کئے۔ اس کیعلاوہ گرمائی کیمپ میں  اور امتحان میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو بھی مختلف ترغیبی انعامات پیش کئے گئے تاکہ ان میں  دینی تعلیم کا شوق و شعور بیدا ہو اور ان کی ہمت افزائی کی جا ئے۔
قبل ازیں جامعہ نظامیہ کے نوجوان عالم دین مولانا حافظ و قاری ارباز چشتی قادری خطیب و امام مسجد قبا جھرہ جنہوں ایک ماہی کلاسس بحیثیت استاد خدمات انجام دی۔اس گرمائی کیمپ کے اغراض و مقاصد اس کے نتائج سے واقف کر وایا آخر میں  اس کیمپ کے خدمت گزار شیخ ساجد افتخاری نے شکریہ ادا کیا۔ اس جلسہ تقسیم انعامات میں  اولیاء طلبا کے علاوہ اہل چشتی چمن اور وابستگان سلسلہ عالیہ افتخاریہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں  بصد ادب و احترام خانقاہ افتخاریہ میں مولانا ارباز چشتی قادری نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں  صلاۃ و سلام پیش کیا اوردعا سے قبل جناب حافظ محمدحمزہ فرزند جناب صادق سیٹھ مینجنگ پارٹنرعزیزیہ ہوٹل نے معصوم بچوں کو حافظ قرآن وقاری قرآن بننے کی تلقین کی جناب محمدانور فاروقی فرزند مولانا الحاج محمد معروف مرحوم نے سرکار وطنؒ مفت دینی تعلیمی کیمپ کے قیام کے اہتمام پر مولانا پیر نقشبندی کی خدمت میں ہدیہ مبارکبا د پیش کی اور مولانا پیر شبیر نقشبندی وارث سرکار وطنؒ چشتی چمن کی رخت انگیز دعا پر اختتام عمل میں آیا۔

About Gawah News Desk

Check Also

ہندوستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ذہن سازی۔غیر اخلاقی تعلقات سے پاک و صاف ماحول کی ضرورت

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتخابات اور منظورہ قراردادیںآل انڈیا مسلم پرسنل لا …

رجب طیب اردغان کی نصیحت

. ترکیہ کے صدر طیب رجب اردغان نے اپنی شاندار کامیابی کے بعد نوجوانوں سے …

Leave a Reply