Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

یہ کامن سول کوڈ بل ہے تو ہندوؤں کو کئی معاملات میںباہر کیوں رکھا: اویسی کے چبھتے سوال

اترا کھنڈ کے یوسی سی ایکٹ پر چوطرفہ اعتراضات ہورہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کیسے یہ بل یکساں کہلاسکتا ہے جبکہ ایک طرف آدیواسیوں کو مستثنیٰ رکھا ہے وہیں غیر منقسم ہندو خاندانوں کو بھی رعایت دی گئی ہے۔ معروف بیرسٹر اور ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر یو سی سی پر اعتراضات اور آئین سے اس کے متصادم ہونے کو تفصیل واضح کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے یو سی سی کو ایک ہندو بل قرار دیتے ہوئے کہا ہے، ”اتراکھنڈ یو سی سی بل سب پر لاگو کیے جانے والے ایک ہندو کوڈ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اس بل میں ہندو غیر منقسم خاندانوں کو چھوا تک نہیں گیا ہے۔“ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر آپ جانشینی و وراثت کا یکساں قانون چاہتے ہیں تو پھر ہندوؤں کو اس سے باہر کیوں رکھا گیا ہے؟ اگر یہ قانون آپ کی ریاست کی اکثریتی آبادی پر لاگو نہیں ہوتا ہے تو پھر یہ یکساں کیسے ہوگا؟“ اویسی نے کہا کہ ”ایک سے زائد شادی، حلالہ اور لیو اِن ریلیشنز پر اس بل میں بات کی گئی ہے لیکن کوئی یہ نہیں پوچھ رہا ہے کہ ہندو غیر منقسم خاندان کو اس سے علاحدہ کیوں رکھا گیا ہے۔“
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا، ”جب ریاست کے وزیر اعلیٰ یہ کہتے ہیں کہ ان کی ریاست کو سیلاب کی وجہ سے 1000 کروڑ کے نقصان ہوا ہے۔ 17000 ہیکٹر زرعی اراضی زیر آب آگئی اور فصلوں کے نقصان کا تخمینہ 2 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اتراکھنڈ کی مالی حالت خستہ ہے۔ تو پھر اس کی کیا ضرورت تھی کہ اس حالت میں وزیر اعلیٰ دھامی کو اس بل کو پیش کرنے کی ضرورت آن پڑی!“ الدین اویسی کے مطابق ”یو سی سی کے دیگر قانونی اور آئینی اعتراضات بھی ہیں۔ ان میں سے ایک اعتراض یہ ہے کہ آخر اس میں سے قبائلیوں کو کیوں علاحدہ رکھا گیا؟ کیا کسی ایک طبقے کو ایک قانون سے علاحدہ رکھنے سے وہ قانون سب کے لیے یکساں ہو سکتا ہے؟ اس کے بعد بنیادی حقوق کا سوال ہے۔ مجھے اپنے مذہب اور ثقافت پر عمل کرنے کا حق ہے، یہ بل مجھے ایک مختلف مذہب اور ثقافت کی پیروی کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ ہمارے مذہب میں، وراثت اور شادی مذہبی عمل کا حصہ ہیں۔ ان سے روک کر ہمیں ایک دیگر قانون کی پیروی پر مجبور کرنا آرٹیکل 25 اور 29 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔“

About Gawah News Desk

Check Also

کرناٹک سے منصور علی خاں کے بشمول کانگریس کے تمام امیدواروں کو کامیاب بنائیں

میں نے کانگریس نہیں چھوڑی‘ سازش کا شکار ہوا ہوں۔ روشن بیگشیرکرناٹک جناب روشن بیگ …

کیا مودی لہر قہر میں تبدیل ہورہی ہے؟

انتخاب کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سے بی جے پی میں گھبراہٹ عبدالعزیز9831439068لوک سبھا انتخاب …

Leave a Reply