Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

کرکٹ کے بے مثال خان برادرس سرفراز اور مشیر

ممبئی کا رانجی ٹرافی چمپئن بننا یقینی ہے۔ اسے چمپئن بنانے میں بلاشبہ نوجوان مشیر خان کا بھی اہم رول ہے۔ سرفراز خان کے چھوٹے بھائی مشیر خان نے حال ہی میں ورلڈ کپ انڈر19 میں دو شاندار سنچریاں بنائی تھیں اور اپنے شاندار فارم کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے رانجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں 236رن‘ سیمی فائنل میں ہاف سنچری اور فائنل میں 136رن کی شاندار اننگز کھیلی ہے۔ مشیر خان ایک اچھے آل راؤنڈر ہیں۔ صرف سات برس کے تھے جب انہوں نے نیٹ میں یوراج سنگھ کو آؤٹ کیا تھا۔ ان کے والد نوشاد خان ان دنوں خوشی سے سرشار ہیں کہ دونوں ہی بیٹے اپنے بہترین فارم میں ہیں۔ سرفراز خان اپنے آپ کو منواچکے ہیں۔ مشیر خان بھی نقش قدم پر ہیں۔

About Gawah News Desk

Leave a Reply