Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu
MANUU Hyderabad PG Admissions Urdu Courses
MANUU Hyderabad

مانو میں ایم اے اردو میں داخلے


حیدرآباد، 19 مئی (پریس نوٹ) ”میرا نام وحید الدین ہے۔ میرا تعلق شہر حیدرآباد سے ہی ہے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، پیٹلہ برج سے اسکولی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کی تعلیم اردو میڈیم سے مکمل کی۔ سال 2004ءمیں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے بی ایڈ کیا۔ اس کے بعد مانو سے ہی ایم اے اردو اور ایم فل اردو کی ڈگری حاصل کی۔ اس دوران نیٹ کا امتحان کامیاب کیا۔ سال 2011ءمیں جونیئر لیکچرر کا امتحان کامیاب کرنے کے بعد میں حکومت آندھرا پردیش میں بطور لیکچرار اپنی خدمات کا آغاز کیا اور آج میں اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کارگذار ہوں۔“ وحید الدین کی طرح سینکڑوں طلبہ نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے سرکاری و غیر سرکاری شعبوں میں ملازمت حاصل کی ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پروفیسر شمس الہدیٰ دریابادی، صدر شعبہ ہیں۔ان کے مطابق شعبہ ¿ اردو میں داخلے جاری ہیں۔ شعبہ کا آغاز2004ءمیں ہوا۔ نصاب کو اردو ادب کے ساتھ ساتھ روزگار پر مبنی بھی بنایا گیا ہے۔ سمینار، سمپوزیم اور ورکشاپ کے ذریعہ طلبہ کی تحقیقی و تنقیدی صلاحیتوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔ جس سے طلبہ کو ملازمتوں کے حصول میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ یہاں سے فارغ طلبہ نہ صرف سرکاری و غیر سرکاری کالجوں و یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ انہیں کئی قومی و بین قومی کمپنیوں میں بھی روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔ ایم اے اردو میں داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حیدرآباد کیمپس میں ایم اے اردو کے لیے 50 نشستیں ہیں، لکھنو ¿اور سری نگر کیمپس میں فی کس 30 نشستیں دستیاب ہیں۔ داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in پر آن لائن درخواست داخل کرنا ہوگا۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2024 ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے موبائل نمبر 9494440782 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

زیادتیاں

تسنیم شیخ (اورنگ آباد)  گرمیوں کی خوشگوار شام تھی۔ ایک طرف سورج غروب ہورہا تھا …

ویت نام کے میڈیا نمائندے میڈیا پلس آڈیٹوریم میں

ویت نام کے میڈیا نمائندوں کے وفد نے میڈیا پلس آڈیٹوریم میں سوشیل میڈیا کے …

Leave a Reply