چہارشنبہ کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آٹھویں دن سیکورٹی انتظامات میں ایک بڑی کوتاہی (پارلیمنٹ سیکورٹی بریچ) سامنے آئی۔13/دسمبر کی دوپہر ایک بجے لوک سبھا کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں نے وزیٹر گیلری سے نیچے چھلانگ لگا دی۔
وہ ایوان کے بینچوں پر کودنے لگے اور ایوان میں پیلا دھواں پھیلا دیا۔ تاہم ارکان اسمبلی نے اسے پکڑ کر مارشلز کے حوالے کردیا۔ دونوں نوجوان ایم پی کے وزیٹرس پاس پر لوک سبھا کی کارروائی دیکھنے آئے تھے۔ ادھر بی ایس پی سے نکالے گئے ایم پی دانش علی نے دعویٰ کیا کہ ایوان میں اچھل کود اور سگریٹ نوشی کرنے والا نوجوان بی جے پی ایم پی پرتاپ سمہا کے نام سے وزیٹرس پاس لے کر آیا تھا۔
پرتاپ سمہا کرناٹک کی میسور سیٹ سے ایم پی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے ایک خاتون اور ایک مرد کو دھویں کے ڈبے سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔