غلام احمد ہیلتھ اسکالر شپ کی تقسیم سے سید مظہر الدین حسینی کی تقریر
غلام احمد ہیلت ٹرسٹ کی جانب سے پروفیشنل کورسس میں زیر تعلیم 36طلباء اور طالبات میں اسکالرشپس کے چیکس 29؍جولائی کو میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں تقسیم کئے گئے جس کی صدارت جناب سید مظہر الدین حسینی ایکزیکٹیو ڈائرکٹر SEED – USAنے کی۔ جناب غلام احمد مرحوم کی دختران رئیسہ حسین اور ناہید رضوی شہ نشین پر موجود تھے، جبکہ ڈاکٹر فخرالدین محمد، جناب یوسف ملا چیرمین مینجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز فورم ، اسماعیل سیف الدین، سید مجیب الدین، ڈاکٹر غلام عباس احمد، ایم ایم انور، نعیم اللہ شریف، محمد ساجد علی اقراء مشن اسکول ، ڈاکٹر فیض مہمانوں میں موجود تھے۔
جناب مظہر الدین حسینی نے اسکار شپس سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ SEED USAکے فراہم کردہ فنڈس کی اساس پر نواب شمس الدین صاحب اینڈ نور جہاں بیگم میموریل شپ ڈاکٹر محمد اظہر الملک میموریل اسکالر شپ، کرنل محمود احمد یعقوب شریف میموریل اسکالر شپ، مرزا مشہود الرب بیگ ، ممیوریل اسکالرشپ، عبدالرحمن سعید صدیقی و بیگم دلاور النساء میموریل اسکالرشپ، محمد عبدالقدیر میموریل اسکالر شپ، عبدالرؤف میموریل اسکالر شپ، سلیمان مرزا اسکالرشپ، اور عبدالوحید میرٹ اسکالر شپ پیش کی گئی۔ ایم بی بی ایس ، فارمیسی ، انجینئرنگ، پی ایچ ڈی ، فزیاتھراپی کے 24طالبات اور 12طلبا میں 25ہزا تا 40ہزار روپے کے چیک پیش کئے گئے۔ مقررین نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ آج اسکالر شپ حاصل کررہے ہیں کل اسکالرشپ دینے کے اہل بنیں۔ انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمات انجام دینے کی تلقین کی۔
جمعیت القریش حیدرآباد ویلفیر واٹس اَیپ گروپ کیجانب سے مستحق لڑکی کی شادی کا اہتمام محمد جلال الدین قریشی حسامی‘ رکن عاملہ جمیت القریش حیدرآباد ویلفیر واٹس اَیپ گروپ نے بتایا کہ یہ گروپ افتتاح ہی سے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ ماہِ رمضان المبارک میں تقریباً 300مستحق افراد خصوصاً بیواؤں کو سحری پیاکیج دیا گیا۔ ایک مستحق لڑکی کی شادی کے لئے مدد کی درخواست آئی تھی جس پر توجہ کرتے ہوئے گروپ نے اس لڑکی کی شادی کا انتظام کیا۔ الحمدللہ! شادی ۲۵؍جولائی کو بروز چہارشنبہ انجام پائی۔ اس موقع پر اڈمن گروپ محمد جلال الدین قریشی حسامی نے کہا کہ یہ تو شروعات ہے انشاء اللہ آنے والے وقت میں اور بھی فلاحی کام انجام دےئے جائیں گے۔ انہوں نے گروپ کے تمام معاونین و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔حافظ و قاری محمد بابا فہدالدین نے قرأت کلام پاک پیش کیا اور محمد بابا شرف الدین حسامی نے نعت شریف سنائی۔ محمد شہاب الدین نے نظامت کے فرائض انجام دےئے۔ اس موقع پر جناب متین چودھری، منا چودھری، اسحق قریشی یانبو، منیر قریشی ڈی ای ٹی وی ایڈیٹر کے علاوہ برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر اور برادران قریش صاحب خیر حضرات سے اپیل کی گئی کہ وہ بھی اس طرح کی شادیوں و دیگر فلاحی کاموں میں حصہ لیں۔