حیدرآباد کی قابل احترام و بزرگ شخصیت حضرت مولانا مفتی عظیم الدین نے 18/اگست کی شام میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ممتاز شاعر ادیب محقق ڈاکٹر راہی فدائی کی کتاب ”جنوب ہند کے اصحاب اکمال جلد اول و دوم کی رسم اجراء انجام دی۔
ممتاز شاعر مصحف اقبال توصیفی نے صدارت کی۔ جناب رحیم الدین انصاری چیرمین تلنگانہ اردو اکیڈیمی مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر نسیم الدین فریس، ڈاکٹر فضل اللہ مکرم، پروفیسر مجید بیدار نے مقالے پڑھے۔
قاضی اسد ثنائی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔