Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

گلف میں کام کرنے والے ورکرس کیلئے خصوصی بورڈ قائم کرنےچیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گلف میں کام کرنے والے تلنگانہ کے باشندوں کے لئے 17 ستمبر تک خصوصی بورڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر نے حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں خلیجی ممالک میں کام کرنے والے تلنگانہ کے مختلف تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک روانہ کرنے والے ایجنٹس کو جوابدہ بنانے کے لئے ان ایجنٹوں کو قانونی حیثیت دی جائے گی تاکہ ان کے ذریعہ ہی تلنگانہ کے ورکرس بیرون ممالک جاسکیں اور بیرون ممالک جانے والے ورکرس کو ایک ہفتہ تک تربیت فراہم کرنے والا ایک ادارہ بھی ہونا چاہئے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کے 15 لاکھ خاندان خلیجی ممالک کے روزگار پر منحصر ہیں۔ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے ورکرس کے لئے خصوصی منصوبہ کو تیار کیا جائے گا۔ اس کے لئے تلنگانہ گلف، اوورسیز ورکرس، ویلفیر بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ورکرس کی امداد کے لئے پرجابھون میں خصوصی دفتر قائم کیا جائے گا اور ایک سینئر آئی اے ایس عہدیدار کی قیادت میں ایک خصوصی بورڈ بھی قائم کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کو روانہ ہونے والے ورکرس کو اچھی تنخواہ اور دیگر سہولتوں کو فراہم کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ اس سلسلہ میں دیگر ممالک اور ریاستوں کے اختیار کردہ پالیسی کا مطالعہ کیا جائے گا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ اوورسیز ورکرس کے لئے فلپائنس اور کیرالا میں اچھی پالیسی پر عمل آوری ہورہی ہے۔ ان تمام پالیسیوں کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے بھی ایک جامع پالیسی تیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خلیج میں مرنے والے ورکرس کے ارکان خاندان کو 5 لاکھ روپے مالی تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس اجلاس میں مکہ مکرمہ میں خدمات انجام دینے والے جناب اکبر، قطر میں خدمات انجام دینے والے خواجہ نظام الدین اور حیدرآباد کے معروف صحافی میر ایوب علی خان بھی موجود تھے۔

About Gawah News Desk

Check Also

این آر آئیز میٹ:این آر آئیز کو حق رائے دہی کی سہولت فراہم کرنے پر زور

خلیجی ممالک میں روزگار سے منسلک این آر آئیز نے بیرونی زرِ مبادلہ کے ذریعہ …

سعودی جیل میں قید عبدالرحیم کی رہائی کیلئے 34.4 کروڑ روپئے کی امدادکیرالہ میں بے مثال کراؤڈ فنڈنگ

محمد سیف الدین (ریاض‘سعودی عرب)ایسے وقت جبکہ ماہ رمضان میں ایک جانب ذکو?، فطرہ، عطیات …

Leave a Reply