Thursday , November 14 2024
enhindiurdu

ڈاکٹر شمس اقبال قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل) کوڈاکٹر شمس اقبال کی شکل میں نیا ڈائریکٹرمل گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر(اردو) ڈاکٹرشمس اقبال کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کونئی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر شمس اقبال نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ہے۔ شمس اقبال کو آئندہ تین سالوں کے لئے ڈائریکٹرکی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس سے قبل وہ کونسل میں پرنسپل پبلی کیشنزآفیسرکی خدمات انجام دے چکے ہیں۔گزشتہ کئی ماہ سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کا کوئی مستقل ڈائریکٹرنہیں تھا۔
ڈاکٹرشمس اقبال ایک سنجیدہ انسان ہیں۔ انہوں نے نیشنل بک ٹرسٹ میں اردوایڈیٹرکے طور پر اہم خدمات انجام دی ہیں۔ لیکن گزشتہ مدت سے اب تک قومی اردوکونسل کی حالت ٹھیک نہیں ہے بلکہ کئی اسکیمیں ایسی ہیں، جوبند ہوگئی ہیں، اس کو دوبارہ شروع کرنا اورآگے بڑھانا ان کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔

About Gawah News Desk

Check Also

حیدرآباد میں اردو کتب میلے کا کامیاب انعقاد

حیدرآباد میں اردو کتب میلے کا کامیاب انعقادابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ پبلک گارڈن، نامپلی، …

Leave a Reply