Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

نوشاد خان کو مہندرا کار

مہندرا اینڈ مہندرا کے مالک آنند مہندرا نے کرکٹر سرفراز خان کی کامیابی میں ان کے والد نوشاد خان کے ناقابلِ فراموش رول کو سراہتے ہوئے انہیں قیمتی کارTHAR SUVتحفہ میں دی۔ نوشاد خان نے اپنے دو بیٹوں سرفراز اور مشیر کو کوچنگ دی اور آج دونوں بیٹے ہندوستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ آنند مہندرانے سرفراز کے نام اپنے پیغام میں مشورہ دیا کہ کبھی ہمت نہ ہارنا۔
آنند مہندرا نے اس سے پہلے حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد سراج کو بھی ان کے بہتر پرفارمنس پر کارکا تحفہ دیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انہو ں نے کھلاڑی کے بجائے اس کے والد کو تحفہ دیا۔ جو ایک باپ کی قربانیوں، محنت، آرزؤں کا صلہ ہے۔ سرفراز خان نے راجکوٹ ٹسٹ سے انگلینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا آغاز 2 ہاف سنچریوں سے کیا،اور دل جیت لیا۔ آنند مہندرا نے کہا کہ نوشاد ایک مثالی باپ ہیں۔ سخت محنت، صبر اور قربانی کا پیکر ہے۔ انہو ں نے کہاکہ نوشاد کو یہ کار تحفہ میں دیتے ہوئے وہ فخر محسوس کررہے ہیں۔

About Gawah News Desk

Leave a Reply