معذور والدین کو جھوٹی تسلی کے لئے پولیس یونیفارم کے استعمال اور اس کا استحصال کرنے والی جاڈولہ مالو کا کو آخر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسے 14دن کی عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔ مالوکا نے ریلوئے پروٹیکشن فورس سب انسپکٹر کا امتحان کامیاب بھی کیا مگر صحت کی بنیاد پر اس کا سلکشن نہیں ہوسکا۔ مالوکا جو ماسٹرس ڈگری کی حامل ہے، پولیس یونیفارم پہننے لگی اور ریلوے اسٹیشن کے علاوہ عام مقامات پر آنے جانے لگی۔ اپنے خاندان کے فنکشن میں بھی وہ یونیفارم ہی پہنتی۔ اسے کئی بار تہنیت بھی پیش کی گئی۔ 8/ مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر بھی اسے تہنیت پیش کی گئی۔ تاہم پولیس نے اس کو انکوائری کے بعد گرفتار کرلیا۔ اس نے اپنے معذور والدین کو بتایا تھا کہ اس کی تنخواہ کسی وجہ سے روک دی گئی ہے، حیرت کی بات ہیکہ ریلویز کے عہدہ داروں سے بھی اس کی ملاقات ہوتی رہی، اور کسی کو شک نہیں ہوا۔