Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

سعودی عبایہ (برقعوں) کے الٹرا ماڈرن شوروم Ins Abaya کا افتتاح

International Karate Champion Syeda Falak inaugurates Ins Abaya Showroom at Sayeedabad in Hyderabad.

سیلیبریٹیز کے پسندیدہ برانڈ طالبات اور خواتین کی توجہ کا مرکز
حیدرآباد۔12/ جولائی۔ سعودی عبایہ (برقع) کی اپنی نوعیت کے منفرد شوروم کا 12/ جولائی کی شام منت پلازا سعیدآباد چوراہا میں انٹرنیشنل کراٹے چمپین سیدہ فلک کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ دو منزلہ الٹراماڈرن شوروم میں سعودی عرب، ترکی، دوبئی کے ماڈرن فیشن کے مطابق سینکروں اقسام کے عبایہ (برقع)کلکشن خواتین بالخصوص نوجوان لڑکیوں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔ہر موسم کی مناسبت weather & Skin-friendlyعبایے، ان گنت رنگوں میں مہیا کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر جناب الیاس اور میر ارشاد علی نے بتایا کہ عبایہ اب خواتین اور لڑکیوں کی سیکوریٹی کا ہی نہیں بلکہ ان کی لائف اسٹائل کا ضامن بن گیا ہے۔ گرلز اسٹوڈنٹس اور مہذب و شائستہ خواتین کے معیار ذوق کے مطابق Ins Abayaکو سجایا اور سنوارا گیا ہے۔ یہ عبایے نئی دلہن کے لئے ہلکے گلابی رنگ کے غیر معمولی معیاری عبایے سے لے کر ورکنگ ویمن، معمر خواتین کیلئے مہیا کئے گئے ہیں۔
Ins Abayaکے برانچس عابڈس، ٹولی چوکی اور کوکٹ پلی میں ہیں۔ ہندوستان کے مختلف شہروں میں بھی برانچس قائم کی جارہی ہیں۔ افتتاح کے موقع پر 20%ڈسکاؤنٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔

About Gawah News Desk

Check Also

اردودنیاکی دس اہم زبانوں میں شامل کومی ایوارڈ تقریب سے ایس اے ہدیٰ، عامر اللہ خان اور عامر علی خاں کا خطاب

ڈاکٹر محمدعبدالرشید جنید کی رپورٹاردو کی ترقی و بقاء کے لئے اولیاء طلبہ کی ذمہ …

نئی نسل کے لئے عظیم کرکٹر کا تعارفکوہلی اور دھونی سے بڑے ’کھلاڑی‘ اظہر

وہ نوجوان جو اٹھارہ بیس سال کی عمر کے ہیں‘ جو پہلی بار اپنے اوٹ …

Leave a Reply