Thursday , November 21 2024
enhindiurdu

حیدرآبادی طالب علم کا امریکہ میں اغوا

حیدرآباد کے ناچارم (میڑچل ملکاجگری) علاقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم محمد عبدالعرفات کا امریکہ میں کلیولینڈ میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا اور ان کی رہائی کے لئے 1200ڈالر کا تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 25سالہ محمدعبدالعرفات آخری بار7/مارچ کو ایک اسٹور میں دیکھے گئے تھے اس کے بعد سے ان کا کوئی اَتہ پتہ نہیں ہے۔ ان کے والد محمدسلیم کے مطابق نامعلوم افراد نے فون پر رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کے فون پر کسی کے رونے چیخنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ وہ انہی کے بیٹے کی آواز تھی۔ محمد سلیم نے اغوا کرنے والوں کو تیقن دیا کہ وہ ان کا مطالبہ پورا کریں گے مگر انہوں نے رابطہ منقطع کردیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ یہ رقم کب، کہاں اور کیسے ادا کی جائے۔ انہیں واٹس اَیپ پر میسج ملا کہ تھا کہ اگر آدھے گھنٹے میں رقم نہیں ملی تو ان کا بیٹا سخت مشکل میں پڑ جائے گا۔ محمدعبدالعرفات کلیولینڈ یونیورسٹی سے آئی میں ماسٹرس کیلئے گئے تھے۔ارکان خاندان نے شکاگو میں ہندوستانی قونصل خانہ کو مکتوب روانہ کرکے ان سے نوجوان کی بازیابی کیلئے درخواست کی ہے۔ حالیہ عرصہ کے دوران بیرون ملک مقیم حیدرآبادی یا ہندوستانی طلبہ کے ساتھ اسی قسم کی پریشانی پیش آرہی ہے۔حال ہی میں حیدرآبادی نوجوان کو دوبئی میں مقیم ایجنٹ نے دھوکہ سے روسی فوج میں شامل کردیا اور وہ شہید ہوگئے۔

About Gawah News Desk

Check Also

این آر آئیز میٹ:این آر آئیز کو حق رائے دہی کی سہولت فراہم کرنے پر زور

خلیجی ممالک میں روزگار سے منسلک این آر آئیز نے بیرونی زرِ مبادلہ کے ذریعہ …

گلف میں کام کرنے والے ورکرس کیلئے خصوصی بورڈ قائم کرنےچیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گلف میں کام کرنے والے تلنگانہ کے باشندوں کے لئے …

Leave a Reply