Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

بین الاقوامی مشہور ڈرامہ ادرک کے پنجے کے آرٹسٹ کی زندگی میں تبدیلی جامعہ نظامیہ سے اسلامک اسٹیڈیز میں کامیابی

سابقہ گلوکار اورانٹرنیشنل ڈرامہ(ادرک کے پنجے) کے آرٹسٹ سید أحسن الدین جو 1970کے دہے میں ایک گلوکار،ریڈیو اور اسٹیج آرٹسٹ تھے،اللہ تعالیٰ نے ان کی زندگی میں ایک خوبصورت انقلاب برپا کیا کہ ایک وقت تھا جب وہ رویندرابھارتی کے اسٹیج پرگلوکاری اور اداکاری کامظاہرہ کیا کرتے تھے اورآج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور ہدایت کے سبب حیدرآباد دکن کی مشہور ومعروف تاریخی مکہ مسجد کے احاطہ میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کرکے اپنی سابقہ غلطی کا کفارہ ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کے اس عمل خالص کوقبول فرمائے۔ موصوف نے ستر سال کی عمر 2021میں تجوید القرآن کی تعلیم استاد مولانا ومحترم قاری محمد آعظم سے آن لائن حاصل کی اور 2022میں جامعہ نظامیہ کے امتحان قرأت اِمام عاصم کوفی ؒ میں شرکت فرماکر کامیابی اور سند بھی حاصل کی اورآج قاری سیدأ حسن الدین نظامی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ مزید کہ موصوف نے تجوید کی کتاب بنام”أحسن التجوید“ تصنیف کی جس کی رسم اجراء بانی جامعہ نظامیہ کے عرس کے موقع پر امیرجامعہ نظامیہ کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ جس کی مفت تقسیم عمل میں لائی گئی۔ سن2023میں موصوف نے ڈپلومہ ان عربک اینڈ اسلامک اسٹیڈیز کاامتحان جامعہ نظامیہ سے درجہ اول میں کامیاب کیا اور رواں سال 2024میں جامعہ نظامیہ کے ”اہل خدمات شرعیہ“ کے ”مُلا“ کے امتحان میں شرکت کی۔موصوف نے اس خواہش کااظہار کیا کہ وہ تاحیات قرآن مجید اور شریعت اسلامی کا علم سیکھتے اور دوسروں کوسکھاتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو۔

About Gawah News Desk

Check Also

”ختم جیسے ہی ہوا پہلا دہا“

فرید سحر‘ حیدرآباد۔ فون9848084306 الحمدللہ! مقدس ماہ صیام اب دوسرے دہے میں داخل ہوچکے ہیں۔ …

زکوٰۃ کے اصل مستحق کون؟

مدارس میں فیس کا نظام قائم کیجیے،نادار طلبہ کی فیس زکوٰۃ سے اداکیجیےعبدالغفار صدیقی-9897565066 زکوٰۃ …

Leave a Reply