Thursday , November 21 2024
enhindiurdu

بچوں کی کردار وشخصیت سازی کے لئے ان کی نفسیات فہمی اساتذہ کی ذمہ داری

Mr. Faiz Khan, Mr. Zafar Javeed, Ms. Vibha Asthana, Mr. Muneeruddin Alvi, Dr. Syed Fazil Hussain Parvez, Mr. Shabbir Alvi, Syed Khaled Shahbaaz during the book release ceremony. ©gawahweekly.com

اسکول مینجمنٹ پر منیرالدین احمد علوی کی انگریزی تصنیف کی رسم اجراء۔

نواب فیض خان، ظفر جاوید اور وبھا استھانہ کی تقاریر

حیدرآباد۔ 19/اگست۔ بچوں کی شخصیت اور کردار سازی میں اساتذہ کا ہی سب سے اہم رول ہوتا ہے۔ بچوں کے نفسیات کے مطالعہ اور مشاہدہ کے ذریعہ ان کے مسائل کو سمجھ کر اُسے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنی اِن صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرنے والے اساتذہ قوم کے معیار ہوتے ہیں۔ کیوں کہ آج کے بچوں کل قوم کا اثاثہ ثابت ہوتے ہیں۔

مختلف ماہرین تعلیم اور حیدرآباد کے باوقار تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں نے اِن خیالات کا اظہار جناب منیرالدین ا حمد علوی ڈائرکٹر آدمس ہائی اسکول کی انگریزی تصنیف ”طالب علم کو انسان بنانا“ کی تقریب رسم رونمائی میں کیا جو 17/اگست کی شام میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ جناب ظفر جاوید سکریٹری سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے صدارت کی۔

جناب فیض خان جی پی اے H.E.H. نظام، ٹرسٹی مکرم جاہ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ لرننگ نے مہمان خصوصی اور پروفیسر وبھا آستھانہ پرنسپال غلام احمد کالج آف ایجوکیشن نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ شہ نشین پر ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز، جناب سید عامر جاوید، شبیر احمد علوی اور سید خالد شہباز موجود تھے۔ مقررین نے اسکول انتظامیہ کے فرائض، تعلیمی اداروں کی تاریخی پس منظر، موجودہ حالات، مسائل اور اس کے امکانی حل تلاش کرنے کے لئے لکھی گئی اس انگریزی تصنیف کے لئے جناب منیرالدین احمد علوی کو مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ بیشتر تعلیمی ادارے قومی خدمت کے جذبے کے ساتھ قائم ہیں۔ اِن اداروں کی بدولت تعلیم ہر طبقہ میں عام ہوئی ہے۔

اساتذہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ اساتذہ کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ ہونی چاہئے تاکہ معصوم بچے اُن سے مانوس ہوسکیں۔ اپنے مسائل کو ان سے بیان کرسکیں۔ محترمہ وبھا آستھانہ اپنے دیرینہ تجربہ کو بیان کیا۔ جناب فیض خان‘ ظفر جاوید نے جناب منیرالدین احمد علوی کی کتاب کو تمام اسکولس کے انتظامیہ کیلئے ضروری قرار دیا اور ٹیچرس کو بھی پڑھنے کی تلقین کی۔ ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز نے جناب منیرالدین احمد علوی کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ آدمس ہائی اسکول گولڈن جوبلی سال میں داخل ہوگیا ہے۔ انہوں نے ایک ایسے دور میں پرانے شہر کے علاقہ کالاڈیرا میں ایک معیاری انگلش میڈیم اسکول کی بنیاد ڈالی جب اس کا تصور بھی ممکن نہیں تھا۔ اس ادارہ سے کم از کم 4نسلیں‘ فیضیاب ہوئی ہیں۔ جناب مصطفےٰ پرویز نے بھی خطاب کیا۔ جناب منیرالدین علوی نے اپنے 50سالہ تجربے کو مختصر طور پر پیش کیا اور تعلیمی میدان میں ماضی اور حال کے فرق کو پیش کیا۔ جناب منیرالدین احمد علوی کو اس موقع پر مہمانوں نے تہنیت پیش کی۔ محمد شعیب رضا خان کی قرأت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ سید خالد شہباز نے کاروائی چلائی۔ شبیر احمد علوی جوائنٹ ڈائرکٹر نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شہر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

Caption
ممتاز ماہر تعلیم جناب منیرالدین احمد علوی ڈائرکٹر آدمس ہائی اسکول کی انگریزی تصنیف Shaping a student to be human کی میڈیا پلس آڈیٹوریم میں رسم اجراء۔ تصویر میں جناب شبیر احمد علوی، محترمہ وبھا آستھانہ، جناب ظفر جاوید، جناب فیض خان، جناب منیرالدین احمد علوی، ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز، جناب عامر جاوید اور سید خالد شہباز

About Khaled Shahbaaz

Syed Khaled Shahbaaz is a Yudhvir Gold Medalist in Mass Communication and Journalism from Osmania University and a Computer Science engineer from Jawaharlal Nehru Technological University, with over 2500 articles under his pen. Shahbaaz has interviewed the who's who personalities including ministers, bureaucrats, social entrepreneurs and distinguished community leaders. He writes for several publications in and outside India including the Saudi Gazette, and was briefly associated with the Deccan Chronicle. He held important positions at the likes of QlikView Arabia, SAP, STC Technologies and TNerd.com among others. He may be reached on +91-9652828710 or syedkhaledshahbaaz@gmail.com.

Check Also

تلنگانہ میں مفت برقی اور 500 روپئے میں گیس سلنڈر عنقریب شروع

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے ریاستی اسمبلی …

اردودنیاکی دس اہم زبانوں میں شامل کومی ایوارڈ تقریب سے ایس اے ہدیٰ، عامر اللہ خان اور عامر علی خاں کا خطاب

ڈاکٹر محمدعبدالرشید جنید کی رپورٹاردو کی ترقی و بقاء کے لئے اولیاء طلبہ کی ذمہ …

Leave a Reply