Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

این آر آئیز میٹ:این آر آئیز کو حق رائے دہی کی سہولت فراہم کرنے پر زور

خلیجی ممالک میں روزگار سے منسلک این آر آئیز نے بیرونی زرِ مبادلہ کے ذریعہ ملک و ریاست کی معیشیت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے، ایک ایسے وقت جب یہ این آر آئیز واپس اپنی ریاستوں کو لوٹے ہیں تو حکومت کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ اُنھیں راحت پہونچائے، اِن خیالات کا اظہار مہمان مقررین نے انٹرنیشنل جرنلسٹس فریٹر نٹی فورم کی جانب سے منعقدہ نویں ”این آر آئیزمیٹ“سے خطاب کرتے ہوے کیا۔عید میلاپ کی مناسبت سے منعقد کئے گئے اس این آر آئیز میٹ میں مہمانا نِ خصوصی کی حیثیت سے جناب سید عظمت اللہ حسینی چیرمین ریاستی وقف بورڈ، جناب ڈی ایس ریڈی پریسیڈنٹ اوورسیز میان پاور ریکروٹرز اسوسی ایشن، ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین رکن اسٹیرنگ کمیٹی انڈین ایمبیسی ریاض سعودی عربیہ نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔سینیر صحافی ایم اے ماجد نے مہمانِ اعزازی کے طور پر شرکت کرتے ہوے خطاب کیا اور فورم پر زور دیا کہ وہ این آر آئیز کو حق رائے دہی دلوانے کے لئے حکومت سے ٹھوس نمائندگی کرے۔جناب سید عظمت اللہ حسینی چیرمین ریاستی وقف بورڈ نے کہا کہ اضلاع میں اگر معاشی حالات میں سدھار آیا ہے تو اس کی وجہ خلیجی ممالک میں برسرِ روزگار ہم وطن ہیں۔ ٹوسٹ ماسٹر محمد مبین رکن اسٹیرنگ کمیٹی انڈین ایمبیسی ریاض سعودی عربیہ نے تیقن دیا کہ وہ اپنی جانب سے این آر آئیز کے مسائل کو لے کر اِنڈین ایمبیسی میں نمائندگی کو یقینی بنائنگے۔تقریب کا آغازقاری فیض الدین غوری کی قرات کلامِ پاک سے ہوا۔
ڈاکٹر مختار احمد فردین جوائنٹ سکریٹری آئی جے ایف ایف نے ابتداء میں مہمانوں اور شرکاء کا خیر مقدم کیا جبکہ ڈاکٹر محمد آصف علی گلوبل پریسیڈنٹ آئی جے ایف ایف نے ہر سال عید میلاپ کے موقع پر فورم کی جانب سے این آر آئیز میٹ منعقد کرنے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔مقررین نے اس بات پر زور دیا فورم کے ذریعہ خلیجی ممالک میں مقیم این آر آئیز کے مسائل اور واپس ہوے این آر آیئز کی باز آبادکاری، طبی سہولیات، قرض کی فراہمی جیسے اُمور پر حکومت سے ٹھوس نمائندگی کی جائے۔ چیف پیاٹرن سید امیر اللہ حسینی اور گلوبل صدر ڈاکٹر محمد آصف علی نے شرکاء اور مقررین کو تیقن دیا کہ فورم کی جانب سے مذکورہ اُمور پر تلنگانہ حکومت بالخصوص متعلقہ وزیر سے نمائندگی کی جائیگی۔ فورم کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی صحافتی میدان میں نمایا ں خدمات انجام دینے والے سرکردہ صحافیوں اور سوشیل سرویس میں مصروف کئی اہم شخصیتوں کو تہنیت پیش کی گئی جن میں صحافی ایف ایم سلیم،صاحبزادہ سید مبارک اللہ برکت ایڈیٹر صاحبزادہ ٹائمس، انجینئر سید عبدالقدیر خالدچیرمین دکن این آر آئیز ویلفیر ایند چیاریٹیبل ٹرسٹ، محمد عبدلجبار پریسیڈنٹ تلنگانہ این آر آئی فورم، محترمہ طٰہٰ یاسمین پریسیڈنٹ وی کیر ہیومانٹی فاونڈیشن، محمد علی نیر جنرل سکریٹری بزم اتحاد حیدرآباد چیاپٹر، محمد عبدالصمد دکنی ونگ مسقط عمان، جناب اسماعیل حسن عامر ٹریثرر آئی جے ایف ایف، سعودی عرب چیاپٹر کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ میر محسن علی انٹر نیشنل جرنلسٹ، جناب سید خلیل اللہ ایڈوائزر فورم، جناب محمد ریاض حسامی جوائنٹ سکریٹری فوم و دیگر نے مہمانان کو تہنیت پیش کی۔ چیف پیاٹرن ایس اے حسینی علیم خان نے شکریہ اداکیا۔

About Gawah News Desk

Check Also

گلف میں کام کرنے والے ورکرس کیلئے خصوصی بورڈ قائم کرنےچیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے گلف میں کام کرنے والے تلنگانہ کے باشندوں کے لئے …

سعودی جیل میں قید عبدالرحیم کی رہائی کیلئے 34.4 کروڑ روپئے کی امدادکیرالہ میں بے مثال کراؤڈ فنڈنگ

محمد سیف الدین (ریاض‘سعودی عرب)ایسے وقت جبکہ ماہ رمضان میں ایک جانب ذکو?، فطرہ، عطیات …

Leave a Reply