دنیائے پیراکی کے گوہر آبدار جناب شہریار اقبال (شیری) کی دائمی جدائی پر معماران پیراکی کا جذباتی خصوصی اجلاس ایوان پیراکی نیو ملے پلی میں منعقد ہوا۔ مسٹر جے پرکاش سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ تقریباًدو سال کی عمر میں واٹر بوائے (Water Boy) آف انڈیا کے اعزاز سے آراستہ ہوئے۔ شہریار اقبال 13؍ستمبر 1949ء میں حیدرآباد میں جنم لیا۔ بڑے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ وہ 9؍جولائی کو اپنی خوش دامن صاحبہ کے ساتھ تیمارداری میں مقامی دواخانے میں مصروف تھے کہ شہریار اقبال کو اچانک ایک ہچکی آئی اور ان کو I.C.U. میں فوراً داخل کیا گیا۔
10؍جولائی کی صبح دماغ کی شیریان پھٹ جانے سے سائنس لینے سے محروم ہوگئے۔ شانتی نگر اے سی گارڈ مسجد عالمگیر میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور اسی گورستان میں ڈاکٹر کامران اقبال نے اپنے والد کو گوشۂ گورستان کیا۔ بابائے پیراکی جناب جیلانی پیراک جو مرحوم کے چاچا ہوتے تھے وہ چشم نم رہے۔ اس خصوصی جلسے میں ڈاکٹر شمس بابر، ڈاکٹر باوا، اکبر، شیواجی، جوزف، حبیب الدین قادری، عباس حسین خاں، مصطفےٰ فیاض، قاسم علی، محترمہ جے لکشمی، محترمہ راج کماری سنیتا، زین العابدین، چرنجیوی رؤف علی حسین کے علاوہ کئی چاہنے والے موجود تھے۔