جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ نے فیلوشپ برائے صحافت 2025 کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صحافت کے شعبے میں زیر تعلیم باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی تعلیمی کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔
مولانا عبدالباسط انور فیلوشپ کے پوسٹر کی اجرائی کے موقع پر جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کے امیر حلقہ جناب محمد اظہرالدین صاحب نے کہا کہ یہ اقدام ملت کے ہونہار طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو سراہنے اور انہیں ذمہ دار، باوقار اور اخلاقی صحافت کی طرف راغب کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔
یہ فیلوشپ شعبۂ ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ (HRD) کے تحت دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر HRD ڈاکٹر ایس۔ایم ۔فصیح اللہ نے بتایا کہ یہ فیلوشپ تلنگانہ کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجوں میں زیر تعلیم مسلم انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور ڈپلوما میں جرنلزم کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے مخصوص ہے۔
وہ طلبہ جو اپنے جرنلزم کورس کا گزشتہ سمسٹر کامیابی کے ساتھ مکمل کر چکے ہیں، درخواست دینے کے اہل ہیں۔ منتخب طلبہ کو ریاستی سطح کے اعزازی پروگرام میں فیلوشپ سے نوازا جائے گا۔
فیلوشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔ خواہشمند امیدوار پوسٹر پر دیے گئے کیو آر کوڈ(QR Code) کو اسکین کر کے درخواست جمع کر سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے ڈائریکٹر HRDکے فون نمبر 9948011372 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
فیلوشپ کے پوسٹر کی اجرائی کے موقع پر جناب آعظم محی الدین صاحب و دیگر حضرات موجود تھے۔
Gawah (The Witness) – Latest News, Current Affairs, Politics, Sports, Religion, Literature, Technology, Education, National, Local – Hyderabad Telangana India World Fearless By Birth, Pristine by Choice – First National Urdu Weekly From South India – Latest News, Breaking News, Special Stories, Interviews, Islamic, World, India, National News