Tuesday , December 3 2024
enhindiurdu

حادثات‘ ا ٹیکس اور ضعیفی کے امراض کا روبوٹس کے ذریعہ علاج..

نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل کو ریاست کا پہلا روبوٹک ہونے کا اعزاز۔ ڈاکٹر مسعود علی خاں

نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل روڈ نمبر10 بنجارہ ہلز اتوار 29؍جولائی کو اپنے افتتاح کے ساتھ ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اپنی نوعیت کا پہلا روبوٹک ری ہیابلیٹیشن ہاسپٹل بن گیا جہاں مریضوں کا روبوٹس کے ذریعہ علاج کیا جائے گا۔ نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل میں منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر مسعود علی خاں نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل برانچ ہے نیولائف ملٹی اسپاشیلیٹی ہاسپٹل چادرگھاٹ کا‘ جس میں حادثات میں زخمی افراد بالخصوص دماغی زخم، کھوپڑی کے اندر کے حصے کے زخم، کھوپڑی کے اندرونی حصہ میں خون کا رِسنا یا ریڑھ کی ہڈی اور دماغی سرجریز کے مریضوں کے علاج اور ان کے بازآبادکاری کی اسپیشلائزیشن کی حامل ہے۔ بزرگ شہری جنہیں ضعیفی کے امراض کے لاحق ہوں یا جوڑوں کی تبدیلی اور اہم سرجریز کے مراحل سے گزر چکے ہوں‘ ان کی بازآبادکاری اور تیزی سے صحت یابی کے لئے نیولائف ہاسپٹل نے روبوٹک علاج کو متعارف کروایا ہے جس سے مریض تیزی سے صحت یاب ہوتے ہیں اور روبہ صحت یاب ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر مسعود علی خاں نے بتایا کہ روبوٹک کی بدولت صحت یابی کے لئے درکار وقت میں کمی ہوجاتی ہے۔ روبوٹس اپنی مشینی اعضاء سے مریضوں کے متاثرہ اعضاء کو بحال کرنے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ جس سے علاج تیزی سے ہوتا ہے اور مریض کے وقت، توانائی اور پیسے کی بچت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روبوٹک فزیاتھراپی کا فائدہ یہ ہے کہ روبوٹس نہ صرف مریض کے نقل وحرکت کو بحال کرتا ہے ساتھ ہی ساتھ اس کے رفتار، اس کی طاقت اور اس کے جوڑوں کے موقف کے ڈاٹا کو ریکارڈ کرتا جاتا ہے۔
اگر کسی مریض کے چلنے کا انداز ابنارمل ہو یا دورے، حملے، دماغی یا ریڑھ کی ہڈی کے زخم سے متاثر ہو تو اس کا علاج روبوٹ سے کیا جاسکتا ہے جو اس کے چلنے کے انداز کو نارمل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ روبوٹس مریض کے جسمانی اعضاء کو کنٹرول کرتے ہوئے اُسے کسی سہارے کے بغیر تھراپی کے لئے چلنے کا اہل بناسکتا ہے۔ اسی طرح قلب اور سینے کے امراض یا اعصابی امراض جیسے پارکنسن، موٹرنیوران، پالی نیوروپیتھی، رگ پٹھوں اور عضلات کا سکڑاؤ اور دیگر طبی و عمر سے متعلقہ امراض کا روبوٹس سے کامیاب علاج کیا جاسکتا ہے۔
روبوٹک آرمس کے حامل میکانائزڈ بیڈ کی مدد سے مریض کے نچلے دھڑ کا علاج کیا جاتا ہے اُسی طرح کئی ضعیفی کے امراض کا علاج مشینوں سے کیا جاتا ہے۔ اعصابی و ہڈیوں کے اور ضعیفی امراض سے متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل انتہائی ماڈرن روبوٹک ڈیوائسس کا استعمال کرتا ہے۔ ری ہیابیلیٹیشن فیزیشن، فزیکل تھراپسٹ، اکوپیشنل تھراپسٹ، اسپیچ لینگویج تھراپسٹ، سائیکالوجسٹس پر مشتمل پیانل مختلف امراض کے علاج کی پارٹی کرتا ہے۔ حادثات سے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے لئے نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل کلیدی رول ادا کرے گا۔ ڈاکٹر مسعود علی خاں نے بتایا کہ نیولائف ری ہیاب ہاسپٹل اکیسویں صدی کا ہاسپٹل ہے جو اپنے مریضوں کو ان کی جسمانی صحت اور نفسیاتی و جذباتی کیفیت کو متوازن رکھنے کے لئے کوشاں ہے۔پریس کانفرنس میں ڈاکٹر عدنان علی خان ڈائرکٹر، ڈاکٹر منجولا اور ڈاکٹر پون بھی موجود تھے۔

About Gawah News Desk

Check Also

تلنگانہ میں مفت برقی اور 500 روپئے میں گیس سلنڈر عنقریب شروع

تلنگانہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوگیا۔ گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے ریاستی اسمبلی …

اردودنیاکی دس اہم زبانوں میں شامل کومی ایوارڈ تقریب سے ایس اے ہدیٰ، عامر اللہ خان اور عامر علی خاں کا خطاب

ڈاکٹر محمدعبدالرشید جنید کی رپورٹاردو کی ترقی و بقاء کے لئے اولیاء طلبہ کی ذمہ …

Leave a Reply