دنیا بھر کے مسلمان جمعہ 13/اکتوبر کو ”یوم طوفان اقصیٰ“ کا اہتمام کریں گے۔ نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں نے کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں گے۔ حماس کے قائد اسماعیل ہانیا نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اسرائیلی درندگی کے خلاف احتجاج کرے اور ساری دنیا کو اس سے واقف کروائے۔
مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقوں سے فلسطینی شہری گھروں سے باہر نکلے اور اپنی اتحاد کا مظاہرہ کرے۔
اسی دوران اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حماس قیدیوں کو رہا نہیں کرے گا اُس وقت تک نہ تو پانی اور نہ ہی فیول سپلائی کیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا کہ حماس کے ہر جنگجو کو خود کو مردہ سمجھنا چاہئے۔
حماس کو دنیا سے مٹاکر ہی وہ دَم لیں گے۔
یہ اور بات ہے کہ خود نتن یاہو حماس کے اچانک حملے کے بعد ہونے والی تباہ کاریوں سے حواس باختہ ہیں۔
٭
ترکی صدر طیب اردغان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے سلسلہ میں بات چیت کا اشارہ دیا ہے۔ فلسطینی عوام کے ساتھ زندہ ضمیر عوام نے یگانگت کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی کامیابی اور اپنی شاندار سنچری رضوان نے غزہ کی عوام کے نام کردی ہے جس سے فلسطینیوں کے لئے ان کا درد چھلکا ہے۔
اسی دوران 14/اکتوبر کو احمدآباد میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والا مقابلہ غیرمعمولی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔
وہ پروگرام جو 5/اکتوبر کو ورلڈ کپ ٹورنمنٹ کے افتتاح کے موقع پر ہونے والا تھا اب 14اکتوبر کو ہند پاک میاچ سے پہلے ہوگا جس میں بالی ووڈ کے میگااسٹارس امیتابھ بچن، رجنی کانت کے علاوہ، سچن ٹنڈولکر، گلوکار ارجیت سنگھ حصہ لیں گے۔ جس میں 20-25 پاکستانی صحافی بھی شرکت کریں گے۔
پی سی بی کے صدر ذکاء اشرف بھی یہ میاچ دیکھنے کے لئے احمدآباد آئیں گے۔ امکان ہے کہ ہندوستان کے بعض اہم قائدین بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
Check Also
Kokie patarimai gali padėti naujokams kazino pasaulyje
Kokie patarimai gali padėti naujokams kazino pasaulyje Pasirinkite tinkamą kazino Pradėdami savo kelionę kazino pasaulyje, …
Entdecken Cardano Glücksspiel-Einrichtungen: Die Zukunft des Blockchain-Videospiels
In den letzten Jahren hat die elektronische Gaming-Industrie einen seismischen Wechsel mit der Einführung von …
Gawah (The Witness) – Hyderabad India Fearless By Birth, Pristine by Choice – First National Urdu Weekly From South India – Latest News, Breaking News, Special Stories, Interviews, Islamic, World, India, National News