گوتم لہری پینل کے سبھی امیدوار کامیاب ہوئے، جیتنے والوں میں مہتاب عالم، عبدا الباری مسعود اور اشرف علی بستوی بھی شامل
(نئی دہلی سے اشرف علی بستوی) کل دیر شام پریس کلب آف انڈیا کے الیکشن کے نتیجے آگئے،اس بار گوتم لہری پینل کے سبھی 21 امیدواروں نے بڑ ی جیت درج کی ہے. صدر کے عہدے پر سینئر آزاد صحافی گوتم لہری، نائب صدر کے عہدے پر این ڈی ٹی وی کے سینیٹر جرنلسٹ منورنجن بھارتی سکریٹری جنرل کے عہدے پر دی پروب کے نیرج ٹھاکر، جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر دی وائر کے مہتاب عالم اور خزانچی کے عہدے پر نیوز نیشن کے موہت دو بے بھاری ووٹوں سے کامیاب ہو ئے ہیں.
پریس کلب کی 16 رکنی مینیجنگ کمیٹی میں اس بار ایشیا نیٹ کے انیش کمار، ایشیا ٹائمز کے چیف ایڈیٹر اشرف علی بستوی، آسومیا پرتی دن کے آشیش گپتا،جاگرن نیو میڈیا کے جتن گاندھی، پی ٹی آئی کے مانویندر وشسٹ، دی نیو انڈین ایکسپریس کے مینک سنگھ، ٹائمس آف انڈیا کی میگھنا دھولیا، روزنامہ سالار اردو کے عبدالباری مسعود، آزاد صحافی این آر موہنتی، نیوز کلک کی پرگیا سنگھ، سی این این نیوز 18 کے رویندر کمار، نیوز 18 کے شنکر کمار آنند، آزاد صحافی،سنیل نیگی، دی کاروان کی سربھی کانگا، ٹی وی 5 تیلگو کے تیلا پرو سری نواس راو اور آل انڈیا ریڈیو کی وینیتا ٹھاکر کامیاب ہوئے ہیں.
پریس کلب کے 5 ہزار سے زائد ممبر ہر سال 21 رکنی کمیٹی کا انتخاب کرتے ہیں، جس میں 16 مینیجنگ کمیٹی کے ممبر اور 5 عہدے داران کا انتخاب عمل میں آتا ہے۔ اس بار موسم کی خرابی کے باعث گزشتہ الیکشن کے مقابلے کم ووٹنگ ہوئی کل 1157 ووٹ پڑے۔ اس بار صدر کے عہدے کے لیے دو امیدوار گوتم لہری اور پرشانت ٹنڈن میدان میں تھے، نائب صدر کے لیے منورنجن بھارتی اور پردیپ شرما آمنے سامنے تھے،سیکریٹری جنرل کے عہدے پر نیرج ٹھاکر اور پردیپ سریواستوا کے درمیان مقابلہ تھا، جوا ئنٹ سیکریٹری کے عہدے کے لیے مہتاب عالم اور کے وی این این ایس پرکاش میدان میں اترے جبکہ خزانچی کے عہدے کے لیے تین امیدوار اتل مشرق، موہت دوبے اور راحیل چوپڑا نے الیکشن میں حصہ لیا۔اس بار الیکشن کمشنر کی ذمہ داری ایم ایم سی شرما نے نبھائی۔
Tags پریس کلب آف انڈیا
Check Also
Mukarram Jah’s Legacy in Education Remembered on 37th Founder’s Day of Mukarram Jah School
37th Founder’s Day of Mukarram Jah School Celebrates Eighth Nizam’s Legacy in Education Hyderabad, October …
Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know
The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …