میجر جنرل بابر افتخار پاکستانی فوج کے نئے ترجمان ہیں۔ وہ میجرجنرل آصف غفور کی جگہ تعینات کئے گئے ہیں۔ جو گذشتہ چند ماہ کے دوران ذرائع ابلاغ میں چھاہے رہے انہیں ترقی دے کر 40ڈیژن اوکاڑہ کا جنرل کمانڈنگ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور جو پاکستانی فوج کے ترجمان رہے ہیں، چاہے وہ ہند۔پاک کے درمیان کشیدہ صورتحال ہو یا پاکستان کے بعض متنازعہ حالات۔ میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائرکٹر تعینات کیا گیا ہے۔
یوکرائن کے وزیر اعظم اولیکسی ہونچرک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم اولیکسی ہونچرک نے فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اپنی عزت اور ساکھ پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو ختم کرنے کے لئے انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھجوادیا ہے۔ دوسری جانب انکا استعفیٰ صدارتی دفتر کو موصول ہونے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن اس پر ابھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہیکہ8/ جنوری کو ایران کے دارالحکومت تہران میں عراق میں موجود امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملے کے دوران یوکرائن کے طیارے کو ایرانی فوج نے غلطی سے میزائل کا نشانہ بنایا تھا جس میں سوارتمام176افراد ہلاک ہوگئے تھے۔یہی وجہ ہوسکتی ہیکہ یوکرائن کے وزیر اعظم نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہو۔
شمالی شام میں ترکی کے زیر کنٹرول علاقے میں کاربم دھماکے سے تین ترکی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ترک وزارتِ دفاع کے مطابق بتایاجاتاہے کہ حملہ رات گئے اس وقت کیا گیا جب ترک فوجی معمول کی گشت کررہے تھے۔گذشتہ ہفتہ ہوئے ایک حملہ میں بھی چار ترک فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب میں خواتین کے معاشی کردار میں بڑی پیشرفت کی تعریف کی ہے۔ وہ اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہیکہ ورلڈ بینک کی ڈبلیو بی ایل 2020کی سالانہ رپورٹ جس میں ”خواتین، کاروبار اور قانون“ کے متعلق واضح کیا گیا ہے، اس میں یہ دیکھ کہ خوشی ہوئی کہ سعودی عرب خواتین کے معاشی کردار سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے سرفہرست ممالک میں ہے۔ایوانکا ٹرمپ نے سعودی عرب کے علاوہ مزید عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن اور تیونس شامل ہے کی بھی تعریف کی ہے۔ورلڈ بینک کی اس فہرست میں 190ممالک شامل ہیں۔
امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کے لئے ایران نے 8/ جنوری کوعراق میں امریکی فوجی اڈوں پر جومیزائل حملے کئے تھے اس میں 11امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے 8کا علاج جرمنی کے لینڈز تھل ریجنل میڈیکل سنٹر میں جبکہ تین کا فوجیوں کا علاج کویت کے عرفجان کیمپ میں کیاجارہا ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امریکی صدر اور وزیر دفاع نے ان حملوں کے بعد کہا تھا کہ اس واقعہ میں کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔
افغان طالبان،امریکی دستوں پر حملوں کے حوالے سے دس روزہ جنگ بندی پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کا کہنا ہیکہ اگر دوحہ میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کامیابی ہوتی ہے تو وہ آئندہ کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے بھی تیار ہونگے۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے آج اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ دوحہ میں مذاکراتی رابطے تعمیری ہیں، جو ابھی چند روز تک جاری رہیں گے۔
انڈونیشیا میں پانچ لاکھ 54ہزار سے زائدرجسٹرڈ مساجد ہیں۔ گذشتہ سات برس سے ملک میں مساجد سے متعلق سروے کیاجارہا ہے۔ ایک عام اندازے کے مطابق انڈونیشیا میں جہاں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی ہے کم از کم 20لاکھ مساجد ہیں۔
ہندوستانی کمپنی نے خلیج کے سمندر سے ملنے والا فطری نایاب موتی نیلامی کیلئے پیش کیا ہے۔ اس موتی کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہیکہ اس پر عربی زبان میں ”اللہ“ لکھا ہے۔ سی این این نے ہندوستانی کمپنی کے حوالے سے بتایاکہ المحار کے سمندر سے ملنے والا موتی نہایت معیاری ہے، اس پر کسی بھی قسم کے گلنے کا کوئی نشان نہیں ہے۔نایاب موتی کی جانچ عالمی لیباریٹریز میں ہوچکی ہے۔جن میں بحرین میں موتی اور قیمتی پتھروں کو چیک کرنے والی لیب، بحرین کی وزارت صنعت و تجارت،امریکہ کے ریسرچ ادارے اور سوئس لیب میں اس کی جانچ ہوچکی ہے۔