ایک طرف بی جے پی مجلس کی طاقت کو کمزور کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ دوسری طرف ملک کے مختلف گوشوں سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہاں مجلس کی شاخیں قائم کی جائیں۔
مختلف مسلم جماعتوں نے موجودہ حالات میں مسلمانوں کی سیاسی طاقت میں اضافہ کے لئے مجلس اتحادالمسلمین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے مسلم نوجوانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات میں مجلس کی شاخ قائم کی جائے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایوان پارلیمان میں اور مختلف نیشنل ٹی وی چیانلس پر اسدالدین اویسی ہندوستانی مسلمانوں کے واحد قائد کے طور پر ابھرے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ مختلف مسلم جماعتوں نے حالات سے مقابلہ کرنے کے لئے مجلس کو مستحکم کرنے کی تجویز پر غور کیا ہے۔
Gawah (The Witness) – Latest News, Current Affairs, Politics, Sports, Religion, Literature, Technology, Education, National, Local – Hyderabad Telangana India World Fearless By Birth, Pristine by Choice – First National Urdu Weekly From South India – Latest News, Breaking News, Special Stories, Interviews, Islamic, World, India, National News