Saturday , March 29 2025
enhindiurdu

ڈاکٹر محمد آصف علی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن حیدرآباد کے صدر

تلنگانہ اردوورکنگ جرنلٹس فیڈریشن کا مشاورتی اجلاس صدرفیڈریشن ایم اے ماجد کی صدرات میں میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاونڈری پر منعقدہوا۔ اجلاس میں تلنگانہ اردوورکنگ جرنلٹس فیڈریشن کی مجوزہ ریاستی کانفرنس کے انعقاد کو کامیاب بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر،نائب صدور۔ جنرل سکریٹری۔ مشیران۔ نے اپنے قیمتی مشورے اورتجاویز پیش کیں۔ بعدازاں اتفاق رائے سے حیدرآباد ضلع یونٹ کے صدر،نائب صدور۔ جنرل سکریٹری، خازن، آرگنائزنگ سکریٹریزکا تقرر عمل میں لایاگیا۔ ڈاکٹر آصف علی (روبی نیوز)صدرمنتخب کئے گئے۔ محمد شفیع (ہائی ٹیک ٹی وی) جنرل سکریٹری اور محمدلطیف(MAXIM NEWS) خازن مقررہوئے۔
نائب صدور کی ذمہ داری شمس الدین فیروز(فورٹی وی)،اکبرشریف (روبی ٹی وی)،یحییٰ قادری(منصف)،محمدعزیزاحمدتسلیم(اعتماد)، ایم اے محی الدین (کوئک سماچار)، شیخ رفیع الدین آصف (سائبرکرام نیوز) کو تفویض کی گئی ہیں۔ آرگنائزنگ سکریٹریز کے طورپر فضل احمد (TV 19)،ایم اے نعیم (Ind Today)، محمد کلیم(صدائے حسینی)،سیدامجد شاہ نوری کومنتخب کیاگیا۔ محمد لئیق (سیاست)،ایم اے ماجد(4TV NEWS)،محمدسرور (10 TV EAST ZONE)،شیخ وسیم(4 TV NEWS)، محمد عبدال اکرم(دکن ٹوڈے ساوتھ زون)، شیخ شریف(منصف ٹی وی۔سنٹرل زون)،جوائنٹ سکریٹری مقررکئے گئے ہیں۔ محمد کاشف علی خان(4 TV NEWS)،عبدالحمید منان،شیخ احمد (روبی نیوز)، زاہدفاروقی (سیاست)، سکندرخان (4TV)، باقرعلی (صدائے حسینی)، ارشد (آئی این این) اور محمد یوسف (سیاست ٹی وی)،اراکین عاملہ کے طورپر منتخب کئے گئے ہیں۔ اجلاس کی کاروائی محمد امجد علی آرگنائزنگ سکریٹری نے چلائی۔

About Gawah News Desk

Check Also

Down Memory Lane: Deccan Medical College Celebrates 40 Years of Legacy

Hyderabad, February 23: Forty years ago, under the shade of a tree in the old …

Education and Employment The Path to Empowerment: Asaduddin Owaisi

Hyderabad, February 23: “Education and employment are the keys to claiming our constitutional rights. Without …

Leave a Reply