Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

ٹرمپ جنسی زیادتی کے قصوروار قرار، 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ دیں گے

نیویارک کی جیوری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خاتون کالم نگار کے ساتھ جنسی بد سلوکی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نوے کی دہائی میں کالم نگار جین کیرول کی عمر اس وقت تقریباً 52 برس تھی۔نیویارک کی جیوری نے سابق صدر کو حکم دیا ہے کہ جین کیرول کو 50 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا دیں۔جین کیرول نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کو ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔سابق امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ اس خاتون کو نہیں جانتے اور ان کو جھوٹا قرار دیا تھا۔چونکہ یہ ایک سول مقدمہ ہے تو سابق صدر پر نہ فرد جرم عائد ہو گی اور نہ ہی قید کی سزا تاہم وہ جرمانہ ادا کریں گے۔سابق صدر اگر اپیل کرتے ہیں تو وہ اس دوران جرمانہ ادا نہیں کریں گے۔جین کیرل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’آج دنیا کو حقیقت معلوم ہو گئی ہے، مقدمے کی جیت صرف میرے لیے نہیں بلکہ ہر اس خاتون کے لئے ہے جو اس وجہ سے متاثر ہوئی کہ ان کو نہیں سنا گیا یا ان پر یقین نہیں کیا گیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے، کے وکیل جوزف ٹیکوپینا نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔نیو یارک کی ریاستی عدالت کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق فحش اداکارہ کو خاموشی سے ادائیگی کے مقدمے کے حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کردیا جس میں سابق صدر پر اس کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔این بی سی نیوز کے مطابق جج جواین مرچنٹ نے مین ہٹن پراسیکیوٹرز کے ساتھ مل کر ایک حکم جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی دفاعی ٹیم کو فراہم کردہ مواد اور معلومات صرف اس معاملے میں دفاع کی تیاری کے مقاصد کے لئے ہیں۔ٹرمپ کو 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ایک مبینہ معاملہ کو چھپانے کےلئے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو ادائیگی کرنے میں ان کے مبینہ کردار پر جھوٹے کاروباری ریکارڈوں کے 34 سنگین الزامات کا سامنا ہے۔این بی سی نیوز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پابندی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم کو دیے گئے ثبوت کے حوالے سے دھیان رکھا جائے کہ عدالت کی منظوری حاصل کیے بغیر مواد کو سوشل میڈیا پر کاپی، شائع یا ظاہر نہ کیا جائے۔فیصلے کے مطابق ٹرمپ کچھ حساس معلومات صرف اپنے وکیل کی موجودگی میں دیکھ سکتے ہیں اور محدود اشاعتی مواد کو کاپی کرنے، فوٹو کاپی کرنے، نقل کرنے یا آزادانہ طور پر رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں ہے۔استغاثہ نے جج مرچن سے کہا تھا کہ وہ ایسے ثبوت کو محدود کریں جو ٹرمپ تحقیقات میں عوامی طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے اس کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ٹرمپ کے پہلی ترمیم کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
صدر بائیڈن کی مقبولیت نئی کم ترین سطح پر، سروے میں انکشاف
امریکہ میں کرائے گئے ایک نئے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کو معیشت اور ذہنی صحت کے حوالے سے ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم نمبر ملے ہیں۔اپریل کے ا?خر میں اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے جانے والے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ اس وقت معیشت اور ذہنی صحت سے متعلق سوالات میں بائیڈن کی مقبولیت کی سطح 41 فی صد ہے۔اس سروے میں 538 افراد سے سوالات کیے گئے تھے جن میں سے اوسطاً 42 اعشاریہ 5 فی صد نے ان کے حق میں اپنی رائے دی۔سروے کے نتائج کے مطاق 30 سال سے کم عمر امریکیوں میں 26 فیصد نے بائیڈن کے حق میں اپنی رائے دی۔54 فی صد بالغ امریکیوں کا کہنا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں معیشت کو زیادہ بہتر طریقے سے سنبھالا۔معیشت کے سلسلے میں 36 فی صد رائے دہندگان نے صدر بائیڈن کے حق میں اپنی رائے دی۔ جب کہ فروری میں کرائے گئے ایک اور سروے میں یہ شرح 42 فی صد تھی۔سروے میں شامل امریکیوں کی اکثریت نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر زیادہ صحت مند ہیں اور وہ صدر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہیں۔ جب کہ بائیڈن کی صحت کو صدرات کے لیے موزوں قرار دینے والوں کی تعداد صرف ایک تہائی تھی۔سروے میں حصہ لینے والے 44 فی صد افراد نے کہا کہ وہ 2024 کے عام انتخابات میں یقینی یا امکانی طور پر ٹرمپ کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں گے۔جبکہ بائیڈن کے لیے ’ہاں‘ کہنے والوں کی تعداد 38 فیصد تھی۔18 فیصد رائے دہندگان نے کہا کہ ابھی تک انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ کس امیدوار کو ووٹ دیں گے یا یہ کہ وہ ان دونوں امیداورں کی بجائے کسی اور کے حق میں فیصلہ کریں گے۔سروے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کا بھی پوچھا گیا تھا۔ تقریباً 20 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو نیویارک میں سٹورمی ڈینیئلز کے حوالے سے فوجداری الزامات کا سامنا کرنا چاہیے۔ ہر پانچ میں سے ایک شخص کا یہ کہنا تھا کہ ٹرمپ کے خلاف فوجداری الزامات کے باوجود وہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ٹرمپ کو ہی دیں گے۔بائیڈن جن کا شمار اس وقت امریکہ کے معمر ترین صدر کے طور پر کیا جاتا ہے، وہ 2024 کے عام انتخابات میں ذہنی اور جسمانی صحت کے حوالے سے اپنی عمر کا دفاع کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایم ایس این بی سی ٹی وی کی اسٹیفنی روہل کے ساتھ انٹرویو میں معمری کو ایک اضافی خوبی کے طور پر پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت زیادہ دانش و حکمت حاصل کی ہے۔ میں لوگوں کی اکثریت کو جانتا ہوں۔ میرا تجربہ الیکشن میں حصہ لینے والے کسی بھی شخص کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کرنے کے واقعہ پرعوام کی برہمی
جگتیال ضلع میں مسلمانوں کا احتجاج ،خاطی سب انسپکٹر کےخلاف مقدمہ
آرٹی سی بس میں سفرکے دوران سیٹ کے مسئلہ پر ہوئی معمولی بحث وتکرار کے بعد سب انسپکٹر پولیس کی جانب سے برقعہ پوش لڑکی کو طانچہ رسید کرنے کے واقعہ کی اطلاع کے بعد جگتیال ضلع کے مسلمانوں میں برہمی کی لہر دوڑ گئی۔جگتیال کے علاوہ کورٹلہ اور میٹ پلی میں مسلمانوں نے سڑک پر احتجاج کیااورسب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ پر جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم اور مجلس کے دیگر قائدین نے جگتیال کے دورے میں مصروف رکن کونسل کویتا اور رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار اور ضلع ایس پی جگتیال سے ملاقات کرتے ہوئے خاطی سب انسپکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ کانگریس لیڈر سراج الدین منصور اور دیگر قائدین نے ڈی ایس پی سے نمائندگی کیمسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد جگتیال پولیس نے سب انسپکٹر انیل کے خلاف آئی پی سی کے دفعات 290، 323، اور 341 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

About Gawah News Desk

Check Also

Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know

The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …

All India Muslim Personal Law Board President Maulana Khalid Saiffullah Rahmani, Telangana CM Revanth Reddy, Hyderabad MP Asaduddin Owaisi, Minority Affairs Advisor Mohammed Ali Shabbir and TMREIS President Faheem Qureshi at the launch of the book Prophet for the World in Hyderabad

CM Revanth Reddy Calls for Unity and Secularism at ‘Prophet for the World’ Book Launch

Hyderabad, September 14: Telangana Chief Minister A. Revanth Reddy stressed the need for unity and …

Leave a Reply