مولانا کلیم صدیقی کی ضمانت منظور
563 دن بعد تبدیلی مذہب معاملہ میں مولانا محمد کلیم صدیقی کا 5 اپریل کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظور، بہت جلد جیل سے رہا ہوں گے۔مولانا کلیم صدیقی ممتاز مبلغ اسلام ہے ،ان کے ہاتھ پربلبیر اسلام قبول کیا تھا یہ وہی بلبیر تھا جس نے 6 ڈسمبر 1992 کو بابری مسجد پر پہلی کدال چلائی تھی ۔بعد میں بلبیر نے اپنا نام محمد عامر رکھا اور بابری مسجد کی شہادت میں حصہ لینے کے گناہ کے کفارہ کے طور پر 100 مساجد کی تعمیر کا عزم کیا ہے اور انہوں نے کئی مساجد تعمیر کی۔ کچھ عرصہ پہلے ہی محمدعامر کاشاہین نگر ، حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔مولانا کلیم صدیقی اور ان سے پہلے گوتم عمر کو بھی تبدیل مذہب کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیاتھا۔ مولانا کلیم صدیقی جن کا تعلق پھلت شریف سے ہے،ہر طبقہ میں ہر دلعزیز ہے ۔جیل میں قیام کے دوران اپنے اخلاق و کردار سے انہوں نے قیدیوں اور جیل کے اسٹاف کو اپنے گرویدہ بنالیا ہے۔مولانا کلیم صدیقی نے جیل جاکر سنت یوسفی کی پیروی اور اس بات کا یقین ہے کہ جیل کے ماحول کو انہوں نے بدل دیا ہوگا اور جانے کتنے قیدیو ںنے مشرف بہ اسلام ہونے کا فیصلہ کرلیا ہوگا۔ جب جب اسلام صحیح انداز میں تبلیغ ہوتی ہے اس کی حقانیت کی دنیا قائل ہونے لگتی ہے تب تب مبلغین کو کبھی جیلوں میں بھیجا جاتا ہے تو کبھی انہیں ملک چھوڑنے کےلئے مجبور کیا جاتا ہے۔دین اسلام کی تبلیغ کی راہ میں رکاوٹیں ہے مگر اللہ کے بندے اس کی پرواہ کئے بغیر اپنا قدم بڑھائے جاتے ہےں۔کوویڈ کے دوران تبلیغی جماعت کے ارکان پر گھناﺅنے الزامات عائد کئے گئے جیلوں میں ڈالا گیا ، ویزے منسوخ کئے گئے ۔فرقہ پرستوں نے خوب پروپگنڈے کئے مگر انہیں اس وقت شرمندہ ہونا پڑا یہی تبلیغی جماعت کے ارکان نے کوویڈمتاثرین کو اپنا پلازمہ عطیہ میں دیا۔ جو ہاتھ کل تک ان پر پتھر پھینکتے رہے ان پر پھول برسانے لگے تھے۔
Check Also
Chicago Mourns the Passing of Spiritual Icon, Maulana Nadeem Wajdi
October 14 marked a somber day for the Chicago Muslim community as they mourned the …
Mukarram Jah’s Legacy in Education Remembered on 37th Founder’s Day of Mukarram Jah School
37th Founder’s Day of Mukarram Jah School Celebrates Eighth Nizam’s Legacy in Education Hyderabad, October …