Tuesday , December 3 2024
enhindiurdu
Tollywood actress Tamannah Bhatia, Sanwariya Educational Consultants Managing Director Mr Rajesh Goel, CEO Ms Sangeeta Goel, Taranjeet Singh during the BPP University’s program organized by Sanwariya Educational Consultants at Hotel Park in Hyderabad.

ٹالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ تمنا نے اس بات پر فخر اور مسرت کا اظہار کیا کہ ہندوستانی طلبہ بیرونی ممالک میں اپنی اعلیٰ تعلیم اور بہترین صلاحیتوں سے اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔

ٹالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ تمنا نے اس بات پر فخر اور مسرت کا اظہار کیا کہ ہندوستانی طلبہ بیرونی ممالک میں اپنی اعلیٰ تعلیم اور بہترین صلاحیتوں سے اپنے ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔
تمنا BPP یونیورسٹی لندن کے ایک تعارفی پروگرام سے مخاطب تھیں جس کا اہتمام سانوریا ایجوکیشن کنسلٹنٹ حیدرآباد میں ہوٹل پارک میں کیا تھا۔ تمنا نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی کہ وہ لندن کی ٹاپ10 یونیورسٹیز میں شامل BPP میں داخلہ کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے سانوریا ایجوکیشن کنسلٹنٹس کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے ہندوستانی خاص طور پر تلنگانہ کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
اس موقع پر مسٹر راجیش گویل منیجنگ ڈائرکٹر سانوریا ایجوکیشن کنسلٹنٹس نے بی پی پی یونیورسٹی سے متعلق بتایا کہ اس وقت اس یونیورسٹی میں 15ہزار سے زائد انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس لندن کے 12 مختلف سنٹرس میں زیر تعلیم ہیں اور کئی طلبہ دنیا بھر میں آن لائن کے ذریعہ کورس مکمل کررہے ہیں
70% طلبہ فل ٹائم اور 84% پوسٹ گریجویٹس کورسس میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہر سال بی پی پی یونیورسٹی 10ہزار اسٹوڈنٹس کو دنیا بھر سے داخلہ کے لئے منتخب کرتی ہے۔ اس سال یونیورسٹی نے ایم ایس سی انجینئرنگ مینجمنٹ کو متعارف کروایا ہے‘ یہ کورس شاندار مستقبل کا ضامن ہے۔
یونیورسٹی میں طلبہ کی دیکھ بھال، ہیلتھ کیئر اور بہتر سے بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ مسز سنگیتا گوئل اور ترنجیت سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

About Gawah News Desk

Check Also

طالب علموں کو روزگار سے جوڑنے کا اقدام قابلِ تحسین:پروفیسر نیلوفر خان

جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو اردو کی تعلیم کے ساتھ جدید تکنیکی مہارتوں سے …

Leave a Reply