Wednesday , January 22 2025
enhindiurdu

مسلم پرسنل لاء بورڈکی مسلمانوں سے اپیل: لا کمیشن آف انڈیاکو یونیفارم سول کوڈ کے سلسلہ میں ضرور جواب دیں

مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ بائیسویں لا کمیشن آف انڈیا نے یونیفارم سول کوڈ کے سلسلہ میں ملک کے شہریوں سے جو رائے طلب کی ہے اس کا ضرور جواب دیں۔ اپنے جواب میں یہ واضح کریں کہ ہمیں یونیفارم سول کوڈ قطعاً قبول نہیں ہے۔ کوشش کریں کہ 14 جولائی سے پہلے ہر تنظیم اپنی تنظیم کی طرف سے اور ہر شخص اپنی انفرادی حیثیت سے لا کمیشن تک ای میل یاکسی اور ذریعہ سے اپنا جواب پہنچادے۔اس سلسلہ میں مسلم پرسنل لاء بورڈ نے سوشیل میڈیا پر جاری ایک اشتہار میں QRکوڈ شیئر کیا ہے جسے اسکیان کرتے ہی صارفین کو سیدھے لاء کمیشن کو ای میل کی سہولت حاصل رہے گی۔
اس ای میل میں کہا گیا ہے کہ یونیفارم سیول کوڈکے نفاذ کا مطلب تمام ذاتی مذہبی قوانین کو بالائے طاق رکھنا اور شادی، طلاق، وراثت جیسے امور پر حکومتی قوانین کو پرسنل لاء پر ترجیح دینا ہوگا جس سے مسلمانوں کے مذہبی آزادی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
جو ہندوستانی آئین اور سیکولرزم پر یقین رکھتے ہیں وہ یکساں سیول کوڈ کی مخالفت کرینگے۔ اس پیٹیشن کی لنک آپ کی سہولت کے لئے ویڈیو کے نیچے ڈسکرپشن میں بھی دی گئی ہے جسے کلک کرکے آپ اپنی رائے درج کراسکتے ہیں۔

About Gawah News Desk

Check Also

دینی تعلیم خانقاہوں اور درگاہوں کا اصل مشن

چشتی چمن میں گرمائی کلاسس کا اختتام۔ پیرنقشبندی کا خطابدورحاضر میں  امت محمدی ﷺکی نئی …

رجب طیب اردغان کی نصیحت

. ترکیہ کے صدر طیب رجب اردغان نے اپنی شاندار کامیابی کے بعد نوجوانوں سے …

Leave a Reply