Sunday , December 22 2024
enhindiurdu

صحافیوں سے جرنلسٹ ویلفیر فنڈ سے استفادہ کیلئے درخواستوں کی طلبی


21 اگست سے قبل درخواست داخل کریں۔ صدر نشین پریس اکیڈمی الم نارائینا
گنگولارام گوپال ریاستی نائب صدر (TUWJH) کی اطلاع کے بموجب صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈمی الم نارائینا نے مرحوم صحافیوں کے اہل خانہ کو جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کے ذریعہ مالی امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے درخواستیں طلب کی ہیں،صحافیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ درخواستیں مقررہ فارمیٹ میں مکمل کریں اور متعلقہ ڈسٹک پبلک ریلیشن آفیسر (ڈی پی آر او) سے تصدیق کروانے کے بعد روانہ کریں۔ درخواست کے ساتھ صحافی کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ،انکم سرٹیفیکٹ،فیملی ممبر سرٹیفیکٹ،صحافی کا شناختی کارڈ اور دیگر تفصیلات جمع کرائی جائیں۔صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈمی الم نارائینا نے بتایا کہ کسی حادثہ کا شکار ہونے والے یا کسی بیماری کی وجہ سے کام کرنے سے قاصر رہنے والے صحافی بھی مالی امداد کیلئے درخواست حاصل کرسکتے ہیں۔
اس طرح کی درخواستوں کیساتھ سرکاری سیول سرجن کی جانب سے جاری کردہ (INCAPACITATION) سرٹیفیکٹ‘آمدنی کی تصدیق،صحافی کا شناختی کارڈ وغیرہ ڈی پی آر او کے ذریعہ تصدیق کرواتے ہوئے روانہ کریں۔الم نارائینا نے کہا کہ جو صحافی پہلے درخواست دے چکے ہیں انہیں دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے،اور ساتھ ہی جو صحافی پہلے پریس اکیڈمی کی اسکیم سے فائدہ ا?ٹھا چکے ہیں اور پنشن حاصل کر رہے ہیں وہ درخواستیں داخل کرنے کے اہل نہیں ہیں، اس اسکیم سے ابھی تک مستفید نہ ہونے والے صحافی ہی21 اگست سے قبل سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پریس اکیڈمی، ہاؤس نمبر10-2-1، YFDC کمپلیکس، دوسری منزل، سماچار بھون، مانصاب ٹینک، حیدرآباد – 500028 پر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ موصول ہونے والی درخواستوں کی جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کمیٹی کے ذریعہ جانچ کی جائے گی اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تفصیلات کیلئے دفتر کے موبائل نمبر 7702526489 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

About Gawah News Desk

Leave a Reply