Thursday , November 21 2024
enhindiurdu

ریاست تلنگانہ کے اُردو مصنفین و شعرائے کرام کی سال2022ء کی مطبوعاتر

جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں کہاہے کہ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے ریاست کے اردو شعرا‘ ادیبوں اور مصنفین کی سال2022 کے دوران شائع شدہ مطبوعات پرانعامات عطا کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انعامات کیلئے مطبوعات کو شاعری‘ فکشن‘ طنزو مزاح‘ بچوں کا ادب‘ تحقیق و تنقیداور متفرق زمروں میں تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مطبوعات پر انعامات کے لئے درخواست گذار اپنی5مطبوعہ کتابیں درخواست اور تمام تفصیلات کے ساتھ 5/ اکتوبر 2023ء تک صَدر دفترتلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی چوتھی منزل حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں شخصی طورپر یا ذریعہ پوسٹ داخل کریں۔جناب محمد خواجہ مجیب الدین نے بتایا کہ مطبوعہ کتابیں ڈیمائی سائز کی کم از کم 96صفحات پر اور کراؤن سائز کی کم از کم 112صفحات پر مشتَمل ہونی چاہئیں۔ مولفہ و مرتبہ کتابوں میں ڈیمائی سائز کی مطبوعہ کتاب میں کم از کم پندرہ (15) صفحات کا مقدمہ اور کراؤن سائز کتاب میں بیس (20) صفحات کا مقدمہ شریک نہ ہوتو کتاب کو انعام کے لئے غور نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کتابوں کو انعام کیلئے منتخب یا مسترد کرنے کا اختیار تلنگانہ ریاستی اردوا کیڈیمی کو ہوگا۔صدر اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ اردو اکیڈیمی سے انعام یافتہ کتاب کو دوبارہ انعام نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ درخواست کا پروفارماصَدر دفتر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی چوتھی منزل حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد سے حاصل کیا جاسکتاہے۔ صحافتی اعلامیہ میں بتایاگیا کہ پروفارما کی زیراکس کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔

About Gawah News Desk

Check Also

Telangana Family Digital Cards Pilot Project Begins Today: All You Need to Know

The Telangana Government has launched a pilot project for issuing Family Digital Cards (FDC) to …

All India Muslim Personal Law Board President Maulana Khalid Saiffullah Rahmani, Telangana CM Revanth Reddy, Hyderabad MP Asaduddin Owaisi, Minority Affairs Advisor Mohammed Ali Shabbir and TMREIS President Faheem Qureshi at the launch of the book Prophet for the World in Hyderabad

CM Revanth Reddy Calls for Unity and Secularism at ‘Prophet for the World’ Book Launch

Hyderabad, September 14: Telangana Chief Minister A. Revanth Reddy stressed the need for unity and …

Leave a Reply